| علمُ القرآن |
کیونکہ آپ اس ٹوٹے ہوئے نکاح کی اولاد ہیں نیز گیارہویں کا کھانا جب خنزیر کی طرح حرام ہوا تو جو کوئی اسے حلال جانے وہ مرتد ہوا او رمرتد کا نکاح فوراً ٹوٹ جاتا ہے تو آپ دونوں بزرگو ں کے والد صاحبان اسے حلال جان کر کھاتے کھلاتے تھے ۔ اب آپ کے۔۔۔۔۔۔ ہونے کی کیا صورت ہے بصورت دیگر آپ دونوں بزرگو ں کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں ؟ اس کا جواب ابھی تک نہیں ملا اور امید بھی نہیں کہ ملے کیونکہ عربی کا مقولہ ہے :
مَنْ حَفَرَ لِاَخِیْہِ وَقَعَ فِیْہِ
جو دو سرے کے گر نے کو گڑھا کھودتا ہے خود اس میں گرتا ہے دو سرے مسلمانوں کے نکاح تو بعد میں ٹوٹیں گے پہلے اپنے والدین کے نکاح کی خبر لیں ۔ کوئی صاحب ان بزرگوں سے اس معمہ کو حل کرادیں اور اس کا جواب دلوادیں ہم مشکور ہوں گے ۔
غرض کہ بے دھڑک ترجمے بڑی خرابیوں کی جڑ ہیں اس سے قادیانی، نیچر ی، چکڑالوی،غیرمقلد،وہابی،دیوبندی،مودودی،بابی،بہائی وغیرہ فرقے بنے۔ان سب فرقوں کی جڑ خود ساختہ ترجمے ہیں اس بد تر حالت کو دیکھتے ہوئے میرے محترم دوست حضرت سید الحاج محمد معصوم شاہ صاحب قبلہ قادری جیلانی نے بار ہا فرمائش کی کہ کوئی ایسی کتاب لکھی جائے جو موجودہ ترجمہ قرآن پڑھنے والوں کے لئے رہبر کا کام دے جس میں ایسے قواعد واصطلاحات اور مسائل بیان کردیئے جائیں جن کے مطالعہ سے ترجمہ پڑھنے والا دھو کا نہ کھائے چونکہ یہ کام بڑا تھا او ر میں کثر ت مشاغل کی وجہ سے بالکل فارغ نہ تھا اس لیے اس کام میں دیر لگتی رہی ۔ اتفاقًا اس ماہ رمضان المبارک میں میرے محترم دو ست قبلہ قاری الحاج احمد حسن صاحب خطیب عید گاہ گجرات میرے پاس ''جو اہر القرآن'' لائے اور فرمایا کہ آپ لوگ آرام کر رہے ہیں اور ملحد ین اس طرح مسلمانوں کو ترجمے دکھا کر گمراہ کر رہے ہیں ،تب میرے دل میں خیال پیدا ہوا