جس دن پھونکا جاوے گا صور میں پس آؤ گے تم فوج در فو ج ۔(پ30،النبا:18)
معلوم ہوا قیامت کے دن صور میں پھونکا جاوے گا جس سے مردے زندہ ہوں گے غرضیکہ ابتداء،انتہاء اور بقا ہمیشہ فیض دم سے ہوا اور ہوتا ہے او رہوگا اسی لئے آج بھی صوفیاء قرآن کریم پڑھ کر دم کرتے ہیں خود نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم بیماروں پر قرآن شریف پڑھ کر دم فرماتے تھے کیونکہ جیسے پھولوں سے چھوکر ہوا میں خوشبوپیدا ہوجاتی ہے ایسے ہی جس زبان سے قرآن شریف پڑھا گیا ہو اس سے چھوکر جو ہو ا آوے گی وہ شفادے گی، اسی طر ح تبرکات سے شفا ملتی ہے جیسا کہ اسی باب کے شرو ع میں آیا ت سے ثابت کیا گیا ہے ۔
مسئلہ نمبر۱۰
سارے صحابہ بر حق ہیں
قرآن کریم صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی حقانیت وصداقت کا اعلان فرما رہا ہے ، فرماتا ہے :