| علمُ القرآن |
پاک کا ترجمہ سب کرتے ہیں حدیثیں سب دبائے پھرتے ہیں اور علماء سارے فر قوں میں ہیں مگر صادقین یعنی اولیاء کاملین ، حضور غوث پاک ، خوا جہ اجمیر ، خوا جہ بہاؤالدین نقشبند، شیخ شہاب الدین سہروردی گزشتہ اولیاء اللہ او رموجودہ اولیاء کرام، تونسہ شریف، سیال شریف، گولڑہ شریف،علی پور شریف،بٹالہ شریف وغیرہ تمام آستانے والے اسی مذہب پر ہیں ۔لہذا ان آیات نے صاف طور پر بتایا کہ یہ ہی مذہب حق ہے۔ اللہ تعالیٰ اسی پر ہم سب کو رکھے اوراسی پر خاتمہ کرے۔ آمین
مسئلہ نمبر ۹
دم درود کرنا ،پڑھ کر پھونکنابعض لوگ صوفیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے تعویذ ، دم ، جھاڑ پھونک کا انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کھانے کمانے کے ڈھنگ ہیں قرآن میں اس کاثبوت نہیں بلکہ جو ہواپیٹ میں سے نکلتی ہے وہ گرم او ربیماری والی ہوتی ہے وہ پھونک بیمارکرے گی شفانہ دے گی مگر یہ خیال قرآن کے خلاف ہے ۔
قرآن کریم نے دم کر نے او رپھونکنے کی تاثیر کا اعلان فرمایا ہے آیات ملاحظہ ہو ں پھونکنے میں تاثیر ہے ۔(1) فَاِذَا سَوَّیۡتُہٗ وَنَفَخْتُ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِیۡ فَقَعُوۡا لَہٗ سٰجِدِیۡنَ ﴿۲۹﴾
رب تعالیٰ نے فرمایا تو جب میں آدم کے جسم کو ٹھیک کرلوں اور ان میں اپنی طرف سے روح پھونک دو ں تو ان کیلئے سجدے میں گرجانا۔(پ14،الحجر:29)
اس آیت سے معلوم ہوا کہ رب تعالیٰ نے روح پھونک کر آدم علیہ السلام کو زندگی