Brailvi Books

علمُ القرآن
223 - 244
بارہویں صدی کی پیدا وار ہے اس جماعت کی عمر سو بر س ہے ۔

    چکڑالوی : اس فرقہ کی پیدائش عبداللہ چکڑالوی پنجابی کے وقت سے ہو ئی یعنی اس کی عمر ایک سو پندرہ سال ہے ۔

اثنا عشری شیعہ: اس فرقہ کی پیدائش بارہ اماموں کے وقت سے ہوئی کیونکہ اثنا عشر کے معنی ہیں بارہ امام، جب بارہ امام پیدا ہوئے تو یہ فرقہ ظہور میں آیا اس لئے اس کی عمر تقریبا گیارہ سو بر س ہے یعنی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے تین سو سال بعد میں ہوا، خیال رہے کہ ان شیعہ کے عقیدہ میں امام مہدی پیدا ہوچکے ہیں جو قرآن لے کر چھپ گئے ہیں قریب قیامت آئیں گے ۔

    وہابی : خواہ دیوبند ی ہوں یا غیر مقلد اس فرقے کی پیدا وار عبدالوہاب نجدی کے وقت میں ہوئی لہذا اس کی عمرایک سو پچھتر سال ہے یعنی گیارہویں صدی میں پیدا ہوا۔

     بابی،بہائی : ان دونوں فرقو ں کی پیدا واربہا ء اللہ اور عبداللہ باب کے زمانہ میں ہوئی ان کی عمر سو برس سے بھی کم ہے ۔

    اہل سنت والجماعت: جب سے سنت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں آئی تب سے یہ مذہب آیا یعنی جو عمر سنت رسول اللہ کی ہے وہی اس مذہب کی ہے اور چونکہ مسلمانوں کی عام جماعت کا یہی مذہب ہے لہذا اس فرقے کانام ہوا اہل سنت وجماعت یعنی سنت رسول او رجماعت مسلین والا فرقہ ۔

    قرآن پاک کی مذکورہ آیات سے معلوم ہواکہ یہ ہی فرقہ حق ہے اگرچہ قرآن