Brailvi Books

علمُ القرآن
222 - 244
(8)وَکَذٰلِکَ جَعَلْنٰکُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُہَدَآءَ عَلَی النَّاسِ وَیَکُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَیۡکُمْ شَہِیۡدًا ؕ
اور ایسے ہی ہم نے تم کو درمیانی امت بنایا کہ تم لوگوں پر گواہ ہو اور یہ رسول تم پر نگہبان گواہ ہیں۔(پ2،البقرۃ:143)

    ان مذکورہ آیتو ں سے معلوم ہوا کہ سچے مذہب کی پہچانیں دوہیں ایک تو یہ کہ اس مذہب میں سچے لوگ یعنی اولیا ء اللہ ، صالحین ، علماء ربانی ہوں ،دوسرے یہ کہ وہ عام مومنین کا مذہب ہو، چھوٹے چھوٹے فرقے جن میں اولیا ء صالحین نہیں وہ غلط راستے ہیں اس آیت کی تفسیر وہ حدیث ہے
اِتَّبِعُوا السَّوَادِ الْاَعْظَمِ
(المستدرک للحاکم،کتاب العلم، باب من شذ شذ فی النار،الحدیث۴۰۴،ج۱،ص۳۱۷، دار المعرفۃ بیروت)
بڑے گروہ کی پیروی کرو یعنی حضو رصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ سے اب تک جس مذہب پر عام مسلمان رہے ہوں وہ قبول کرو۔ یہ دونوں علامتیں آج صرف مذہب اہل سنت میں پائی جاتی ہیں ۔ شیعہ ، وہابی ، دیوبندی ، چکڑالوی میں نہ اولیاء اللہ تھے نہ ہیں۔ تمام چشتی، قادری ، سہر وردی ، نقشبندی اسی سنی مذہب میں گزرے ہیں اوراسی مذہب میں آج ہیں نیز حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم ، ان سے حاجتیں مانگنا، حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو علم غیب ماننا وغیرہ تمام چیز یں عام مسلمان کا مذہب رہا اور ہے۔ اس کی تحقیق کے لئے ہماری کتاب جاء الحق کا مطالعہ کرو ۔

     لطیفہ: ہر قوم کی تاریخ اس کے نام سے معلوم کرو ،قوموں کے موجودہ نام تاریخی نام ہیں ہم اس پر کچھ روشنی ڈالتے ہیں۔

     مرزائی: اس فرقہ کی پیدا ئش مرزا غلام احمد قادیانی کے وقت سے ہے یعنی
Flag Counter