Brailvi Books

علمُ القرآن
21 - 244
    مرزا غلام احمد قادیانی نے دعوی نبوت کیا او راپنی نبوت کے ثبوت میں قرآن ہی کو پیش کیا ، کہا کہ قرآن کہتا ہے:
اَللہُ یَصْطَفِیۡ مِنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ رُسُلًا وَّ مِنَ النَّاسِ ؕ
اللہ تعالیٰ فرشتو ں اور انسانوں میں سے رسول پیغمبر چنتارہے گا(پ۱۷،الحج:۷۵) ۔ معلوم ہوا کہ پیغمبر، رسول آتے ہی رہیں گے وغیرہ وغیر ہ ۔غرضیکہ اندھا دھند ترجمے بے ایمانی کی جڑ ہیں۔ آنکھوں پر پٹی باند ھ لو جوچاہو بکواس کرو ا ور قرآن سے ثابت کر دو ۔ ابھی حال ہی میں ایک کتاب میری نظر سے گزری ہے '' جواہر القرآن''جو کسی ملحد غلام اللہ خاں (اللہ کے غلام) نے لکھی ہے اس میں بھی اندھا دھند ترجمہ کیا گیا ہے بتو ں کی آیات پیغمبر وں پر، کفار کی آیتیں مسلمانوں پر بے دھڑک چسپاں کر کے مصنف نے یہ ثابت کرنے کی کو شش کی ہے کہ دنیا بھر کے علماء، صوفیاء، مومنین اور صالحین مشرک تھے اور مسلمان موحد صرف میں ہی ہوں یا میری ذریت ۔ بخاری شریف جلد دوم میں باب باندھا ہے ۔
بَابُ الْخَوَارِجِ وَالْمُلْحِدِیْنَ
خارجیوں اور بے دینوں کا باب وہاں ترجمہ باب میں فرمایا
وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَرَا ھُمْ شِرَارُخَلْقِ اللہِ وَقَالَ اِنَّہُمْ اِنْطَلَقُوْا اِلٰی اٰیَاتٍ نُزِلَتْ فِی الْکُفَّارِفَجَعَلُوْھَا عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ
عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ان خارجیوں،ملحدوں کو اللہ کی مخلوق میں بد تر سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ ان بے دینوں نے ان آیتو ں کو جو کفار کے حق میں نازل ہوئیں مسلمانوں پر چسپاں کیا ۔
 (صحیح ا لبخاری،کتاب استتا بۃ ا لمرتدین...ا لخ،تحت الباب قتل الخوارج والملحدین...الخ، ج۴،ص۳۸۰،دار الکتب العلمیۃ بیروت)
یہ ہی طریقہ اس ملحد نے اختیار کیا ہے۔ غرضیکہ ترجمہ قرآن بے دھڑک کرنا ہی ایسی بڑی بیماری ہے جس کا انجام ایمان کا صفایا ہے ۔
Flag Counter