Brailvi Books

علمُ القرآن
182 - 244
(4) فَلَا تَخَافُوۡہُمْ وَخَافُوۡنِ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿۱۷۵﴾
پس ان سے نہ ڈر ومجھ سے ڈرو اگر تم مسلمان ہو۔(پ4،ال عمرٰن:175)
(5) اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللہِ لَاخَوْفٌ عَلَیۡہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوۡنَ ﴿ۚ۶۲﴾
خبردار ہو کہ اللہ کے دوستوں پر نہ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔(پ11،یونس:62)

    ان جیسی تمام وہ آیتیں جن میں غیر خدا سے ڈرنے کی ممانعت ہے ۔ ان میں الوہیت کا خوف مراد ہے یا مخلوق کاوہ خوف جو رب کی اطاعت سے روک دے یہ ڈر ممنوع ہے ۔'' ب'' کی مثال یہ آیات ہیں:
(1)اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِکُمْ وَ اَوْلَادِکُمْ عَدُوًّا لَّکُمْ فَاحْذَرُوۡہُمْ ۚ
تمہاری بعض بیویاں اور بعض اولاد تمہاری دشمن ہیں ان سے ڈرتے رہو ۔(پ28،التغابن:14)
(2) قَالَا رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنۡ یَّفْرُطَ عَلَیۡنَاۤ اَوْ اَنۡ یَّطْغٰی ﴿۴۵﴾
حضرت موسی وہارون نے عرض کیا کہ اے ہمارے رب ہم ڈرتے ہیں کہ فرعون ہم پر زیادتی کریگا یا سرکشی ۔(پ16،طہ:45)
(3) فَلَمَّا رَاٰہَا تَہْتَزُّ کَاَنَّہَا جَآنٌّ وَّلّٰی مُدْبِرًا وَّلَمْ یُعَقِّبْط یٰمُوْسٰی لَا تَخَفْ
پھر موسی نے اس لاٹھی کو دیکھا لہراتا ہوا گو یا سانپ ہے تو پیٹھ پیر کر بھاگے اور مڑ کر نہ دیکھا اے موسی نہ ڈرو۔(پ19،النمل:10)
(4) فَاَوْجَسَ فِیۡ نَفْسِہٖ خِیۡفَۃً مُّوۡسٰی ﴿۶۷﴾
موسی علیہ السلام اپنے دل میں ڈرگئے ۔(پ16،طہ:67)
Flag Counter