Brailvi Books

علمُ القرآن
181 - 244
    قاعدہ نمبر۲۹:غیر خدا سے ڈرنے کی صورتیں اور ان کے احکام
    الف : جن آیتوں میں خدا کے سوا دوسرے سے ڈرنے کی ممانعت فرمائی گئی یا فرمایا گیاکہ صرف اللہ ہی سے ڈرو ۔ وہاں عذاب کا خوف ، حساب کا ڈر، پکڑ کا خوف، الوہیت اور کبر یائی کا خوف مراد ہے کہ کسی کو معبود سمجھ کر نہ ڈرو یارب تعالیٰ کے مقابل کسی سے خوف نہ کرو ۔

    ب: جن آیتوں میں دوسرے سے ڈرنے کاحکم دیا گیا یا فرمایا گیا کہ فلاں پیغمبر فلاں سے ڈرے ، وہاں تکلیف کاڈر ، ایذ اپہنچا نے کا خوف یا فتنہ کا خوف مراد ہے تاکہ آیتوں میں تعارض نہ ہو خلاصہ یہ ہے کہ کبریائی کی ہیبت مومن کے دل میں صرف اللہ تعالیٰ ہی کی چاہیے اور دوسری قسم کے فتنہ، تکلیف کا خوف مخلوق کا ہوسکتا ہے ۔

'' الف'' کی مثال یہ آیات ہیں :
(1) وَاَوْفُوۡا بِعَہۡدِیۡۤ اُوۡفِ بِعَہۡدِکُمْ وَ اِیَّایَ فَارْہَبُوۡنِ ﴿۴۰﴾
تم میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کرو ں گا اور صرف مجھ سے ہی ڈرو ۔(پ1،البقرۃ:40)
(2) فَلَا تَخْشَوْہُمْ وَاخْشَوْنِیۡ ٭
پس ان کا فروں سے نہ ڈرو مجھ سے ڈرو ۔(پ2،البقرۃ:150)
(3) الَّذِیۡنَ یُـبَلِّغُوۡنَ رِسٰلٰتِ اللہِ وَ یَخْشَوْنَہٗ وَلَا یَخْشَوْنَ اَحَدًا اِلَّا اللہَ ؕ
جو اللہ تعالیٰ کے پیغام پہنچا تے اور اس سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ۔(پ22،الاحزاب:39)
Flag Counter