Brailvi Books

علمُ القرآن
174 - 244
(2) اِنَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ یَہۡدِیۡ لِلَّتِیۡ ہِیَ اَقْوَمُ
بے شک قرآن ہدایت دیتا ہے اس راستہ کی جو سیدھا ہے ۔(پ15،بنی اسرآء یل:9)
(3) یَتْلُوۡا عَلَیۡہِمْ اٰیٰتِہٖ وَیُزَکِّیۡہِمْ
وہ نبی مسلمانوں پر اللہ کی آیتیں تلاوت کرتے ہیں اور انہیں پاک کرتے ہیں۔(پ4،اٰل عمرٰن:164)
(4) شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الْقُرْاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنٰتٍ مِّنَ الْہُدٰی وَالْفُرْقَانِ
ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا لوگوں کیلئے ہدایت اور راہنمائی اور فیصلہ کی روشن باتیں ہیں۔(پ2،البقرۃ:185)

    ان جیسی تمام آیات میں جن میں قرآن یا توریت یا نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ہادی فرمایا گیا ہے ۔ ہدایت سے مراد اللہ کی مرضی سے راہ دکھانا ہے ۔
    قاعدہ نمبر۲۶: غیر خدا کے نام پر پکارے ہوئے جانو رکے حرام حلال ہونے کی صورتیں اوران کی پہچان
     الف : جن آیا ت میں فرمایا گیا ہے کہ غیر خدا کے نام پر پکارا ہوا جانور حرا م ہے وہاں ذبح کے وقت کسی کانام پکارنا مراد ہے ۔

     ب: جن آیات میں فرمایا گیاہے کہ ٰ غیر خدا کے نام پر پکارا ہواجانور حرام نہیں ہے حلا ل ہے ان میں زندگی کی حالت میں کسی کا نام پکارنا مرا دہے جیسے بتوں کے نام پر چھوڑا ہو ا جانور یا زید کی بکر ی، عبدالرحیم کی گائے ۔
(1)  وَمَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللہِ
اور حرام ہے وہ جانور جس پر ذبح کے وقت غیر خدا کا نام پکارا گیا ہو ۔(پ2،البقرۃ:173)
(2) وَمَا لَکُمْ اَلَّا تَاۡکُلُوۡا مِمَّا ذُکِرَاسْمُ اللہِ عَلَیۡہِ
اور تمہارا کیا حال ہے کہ وہ جانور نہیں کھاتے جس پر بو قت ذبح خدا کا نام پکارا گیا ۔(پ8،الانعام:119)
Flag Counter