اگر تم بھلائی کرو گے تو اپنے لئے بھلائی کرو گے اور اگر بر اکروگے تو اپنا ۔(پ15، بنیۤ ا سرآء یل:7)
(3) مَنِ اہۡتَدٰی فَاِنَّمَا یَہۡتَدِیۡ لِنَفْسِہٖ ۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیۡہَا
جو راہ پر آیا وہ اپنے ہی بھلے کو راہ پر آیا اور جو بہکا وہ اپنے ہی برے کوبہکا۔(پ15، بنیۤ اسرآء یل:15)
(4) وَقَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوۡا سَبِیۡلَنَا وَلْنَحْمِلْ خَطٰیٰکُمْ ؕ وَمَا ہُمۡ بِحَامِلِیۡنَ مِنْ خَطٰیٰہُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ اِنَّہُمْ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۲﴾
او رکافر مسلمانوں سے بولے ہماری راہ پر چلو اور ہم تمہارے گناہ اٹھالیں گے حالانکہ وہ ان کے گناہوں میں سے کچھ نہ اٹھائیں گے بے شک وہ جھوٹے ہیں۔(پ20،العنکبوت:12)
(5) لَہَا مَا کَسَبَتْ وَلَکُمۡ مَّا کَسَبْتُمْ ۚ وَلَا تُسْـَٔلُوۡنَ عَمَّا کَانُوۡا یَعْمَلُوۡنَ ﴿۱۳۴﴾
اس جماعت کے لئے وہ ہے جو وہ خود کماگئی تمہارے لئے تمہاری کمائی ہے اور تم ان کے اعمال سے نہ پوچھے جاؤگے ۔(پ1،البقرۃ:134)