Brailvi Books

احساس ذمہ داری
7 - 51
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْ ذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمْ ؕ  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
دُرُودشريف کی فضیلت
    شیخِ طریقت، امیرِ اہل ِسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں : 

''مجھ پر درود پاک کی کثرت کرو بے شک یہ تمہارے لیے طہارت ہے ۔''
 (مسند ابی یعلی، ج۵، ص۴۵۸ ،رقم الحدیث ۶۳۸۳،دارالکتب العلمیۃ بیروت)
صَلُّوۡا علی الحبیب     صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
سیدنا فاروقِ اعظم رضي اللہ عنہ کا احساسِ ذمہ داری :
             ایک مرتبہ امیر المؤمنین حضرتِسیدنا عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ رات کے وقت مدینہ منورہ کے مقدّس گلی کُوچوں میں مدَنی دورہ فرمارہے تھے۔ اِس دوران آپ نے دیکھا کہ ایک عورت اپنے گھر میں چولہے پر دیگچی چڑھائے بیٹھی ہے اور اس کے بچے اردگرد بیٹھے رورہے ہیں ۔ حضرتِسیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس عورت سے دریافت فرمایا،'' یہ بچے کیوں رورہے ہیں؟''اس عورت نے عرض کی ،''یہ بھوک کی وجہ سے رورہے ہیں۔'' آپ نے پوچھا،'' اس دیگچی میں کیا ہے؟''وہ بولی،'' میں نے ان بچوں کو بہلانے کے لئے اس میں پانی بھر کر چڑھادیا ہے تاکہ بچے یہ سمجھیں کہ اس میں کچھ پک رہا ہے اور انتظار کر تے کر تے سوجائیں۔'' یہ سن کر حضرت سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بے قرار ہوگئے اور
Flag Counter