ذمہ داری کسی بھی نوعیت کی ہو، اسے نبھانے کے لئے احساسِ ذمہ داری کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ الحمدللہ عزوجل! زیرنظر کتاب ''احساسِ ذمہ داری ''تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی '' کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کی پیش کش ہے ۔اس کتاب میں ان امور کا بیان ہے جن پر عمل کر کے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک اسلامی بھائی بالخصوص نگران اور ذمہ داران اسلامی بھائی اپنے دل میں احساس ِ ذمہ داری بیدار کرسکتیہیں۔نیز اس کتاب میں ذمہ داران کے لئے'' چل مد ینہ ''کے حروف کی نسبت سے سات مدنی پھول بھی پیش کئے گئے ہیں ۔ اس کتاب کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں بالخصوص ذمہ داران کو اس کے مطالعہ کی ترغیب دے کر اپنے لئے ثوابِ جاریہ کا عظیم خزانہ اکٹھا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں امیرِ اہل ِ سنت بانی دعوتِ اسلامی مدظلہ العالی کی غلامی میں رہتے ہوئے ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مرکزی مجلس ِ شوریٰ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ مرکزی مجلسِ شوریٰ