Brailvi Books

احساس ذمہ داری
45 - 51
      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ان حالات میں امید کی ایک روشن کرن'' دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہل سنت مدظلہ'' کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے۔ دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کے لئے اور اس مدنی کام کو عام کر نے کے لئے اپنے اندر احساسِ ذمہ داری پیدا کیجئے ،دین کے لئے قربانی دینے کا جذبہ پیدا کیجئے ۔ اسلامی بھائیوں کی ایک تعداد ہے جو دنیا کمانے میں مصروف ہونے کی وجہ سے پہلے پہل درس و بیان اور مدنی قافلے چھوڑ دیتے ہیں، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے میں سستی کرتے ہیں۔ پھر آہستہ آہستہ عمامہ کے تاج ، پھر نمازِ باجماعت کی نعمت سے محرومی کا آغاز ہوتا ہے اور نہ جانے کتنے ترک کردہ گناہوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جاتا ہے۔ایسے اسلامی بھائیوں کی خدمت میں عرض ہے کہ اس طرزِ عمل سے شاید آپ کی دنیا تو سنور رہی ہولیکن ذراغور توکیجئے کہ آخرت کا نقصان کتنا بڑا ہو رہا ہے؟ یاد رکھئے کہ گناہوں کی کثرت کے باوجودنعمتوں کی فراوانی رب تعالیٰ کا انعام نہیں بلکہ اس میں سخت پکڑ کی جانب اشارہ ہے۔جیسا کہ۔۔۔۔۔۔
اللہ عزوجل کی ڈ ھیل
    حضرت سیدنا عقطہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جب تم دیکھوکہ اللہ عزوجل کسی بندے کے گناہ گار ہونے کے باوجود اس پر عطاؤں کی بارش برسا رہا ہے تو یہ اللہ عزوجل کی اس کیلئے ڈھیل (یعنی مہلت) ہے ۔''     

پھررسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے یہ آیات مبارکہ تلاوت فرمائی ،
فَلَمَّا نَسُوۡا مَا ذُکِّرُوۡا بِہٖ فَتَحْنَا عَلَیۡہِمْ اَبْوَابَ کُلِّ شَیۡءٍ ؕ
Flag Counter