| احساس ذمہ داری |
کے علاوہ اپنے بیانات و مدنی مذاکروں کی کیسٹیں اور تحریری رسائل وکتب عطا کر کے بھی مسلمانان ِ عالم کو اپنا فیض لٹاتے ہیں ،صرف یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ امیرِاہل سنت مدظلہ العالی کا اپنی انفرادی عبادات کوقائم رکھنا جس میں عشقِ رسول ،حرمین طیبین کی محبت ،نوافل مثلاً تہجد،اشراق وچاشت کی ادائیگی میں استقامت،تلاوتِ قرآن، سنتوں اورمستحبات پر عمل دیکھنے والے کومبتلائے حیرت کئے دیتا ہے ۔
آپ کی ذات سے متعلق مزید معلومات کے لئے ''امیرِ اہل سنت کی احتیاطیں''، ''عیسائی پادری' امیرِ اہل سنت کے قدموں میں '' ،''فکر ِ مدینہ مع ۴۱ حکایاتِ عطاریہ ''اور ''امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کے آپریشن کی جھلکیاں ''نامی رسالوں کا مطالعہ فرمائیں ،آپ کا ذوق دوبالا ہو جائے گا، ان شاء اللہ عزوجل ۔احساسِ ذمہ داری پیدا کيجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! الحمد للہ عزوجل !اس وقت ہماری مدنی تحریک ''دعوتِ اسلامی '' سنتوں کی خدمت کے 30شعبوں میں کام کر رہی ہے جس کی جھلک آپ نے سابقہ سطور میں ملاحظہ فرمائی۔ دنیا بھر میں گناہوں کی یلغار ،ٹی وی اور وی سی آر اور کیبل کی بھر مار اور فیشن پرستی کی پھٹکار مسلمانوں کی اکثریت کو بے عمل بناچکی ہے، نیز علمِ دین سے بے رغبتی اور ہر خاص و عام کا میلان دنیاوی تعلیم کی طرف ہونے کی وجہ سے دینی مسائل سے جہالت کے بادل ہر طرف منڈلا رہے ہیں، یہود و نصاریٰ مسلمانوں کو مٹانے کے لئے اور اسلام کا پاکیزہ نقشہ بدلنے کے لئے مجتمع ہو رہے ہیں ،آج دنیا میں کتنے ہی ایسے مقامات ہیں جہاں نہ تو مسلمان مردوں کی جانیں محفوظ ہیں اور نہ ہی مسلمان عورتوں کی عزت، مساجد کا تقدس پامال