Brailvi Books

احساس ذمہ داری
39 - 51
ممتاز کر دیا، اہلِ ثروت' مال ودولت کے انبار آپ کی ذات کے لئے پیش کر تے مگر آپ منع فرما دیتے،وقف کے مال کے استعمال میں آ پ کی احتیاط کا اندازہ اس بات سے ہو سکتا ہے کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود فون کے استعمال سے حتی الامکان گریز کرتے ہیں اور اگر کبھی استعمال کرنابھی پڑے تو اس کی قیمت اپنی جیب سے ادا کر تے ہیں اورکو شش کر تے ہیں کہ آپ کے پاس اتنا مال جمع ہی نہ ہو جس سے صاحبِ نصاب بن جائیں ،لہذا جب کبھی اتنی رقم جمع ہو جاتی تو فوراً کسی کارِ خیر میں خرچ کر کے ہی دم لیتے ہیں،آپ کے کردار کی بلندیوں سے متأثر ہوکر سینکڑوں نہیں ، ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں مسلمان آپ کے ہاتھوں بیعت کر کے حضور سیدنا غوث الاعظم محی الدین سید عبد القادرجیلانی رضی اللہ عنہ کے دامن سے وابستہ ہوچکے ہیں ۔

    آپ کے احساسِ ذمہ داری کی برکتیں''دعوتِ اسلامی '' سے وابستہ ہونے والے اسلامی بھائیوں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوئیں ،جنہوں نے نیکی کی دعوت کی ایسی دھومیں مچائیں کہ لاکھوں نوجوان فیشن کی آفت سے جان چھڑا کر سنتوں کے سانچے میں ڈھل گئے ، اور انہوں نے اپنی زندگی کا مقصد ہی یہ بنا لیا کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، ان شاء اللہ عزوجل ۔''

    آپ مدظلہ العالی نے گویا کہ خود کو مکمل طور پر امت کی خیر خواہی کے لئے وقف کیا ہوا ہے۔ الحمدللہ عزوجل!یہ آپ ہی کی کو ششوں کا نتیجہ ہے کہ اس مختصر سے عرصے میں دعوتِ اسلامی کا پیغام (تادم تحریر)دنیا کے 56ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات میں بے شمار مبلغین اصلاح ِ امت کے کاموں میں مصروفِ عمل ہیں ۔ آپ