Brailvi Books

احساس ذمہ داری
31 - 51
 فرمائیں۔'' آپ رضی اللہ عنہانے جواب میں لکھا کہ میں نے رسول ِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ''جس نے مخلوق کو خوش کر کے اللہ عزوجل کی رضا مندی تلاش کی تو اللہ عزوجل اس سے راضی ہو گا اور مخلوق کو بھی اس سے راضی رکھے گا اور جس نے اللہ تعالیٰ عزوجل کو ناراض کر کے مخلوق کی خوشی چاہی تو اللہ تعالیٰ اس سے ناخوش ہو گا اور لوگوں کو بھی اس سے ناخوش رکھے گا۔''(کیمیائے سعادت صفحہ ۴۴۵)
(۴) علماءِ کرام سے مربوط رہیں
         بانئ دعوتِ اسلامی ا میرِ اہل سنت علامہ ابوبلال محمد الیاس قادری مدظلہ العالی فرماتے ہیں کہ'' علماء کے قدموں سے ہٹے تو بھٹک جاؤ گے۔'' لہذا!نگران اسلامی بھائیوں کو چاہے کہ علماءِ اہل سنت سے رابطے میں رہيں۔ بالخصوص دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابسطہ علماء کو اپنی مشاورت کا رکن بنائیں کیونکہ اِن ذمہ داریوں کونبھانے کے شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے وسیع علم درکار ہے،لہذا! عافیت اسی میں ہے کہ خوفِ خدا عزوجل رکھنے والے ،تقویٰ اور پر ہیز گاری سے مزین علماء کو مدنی کاموں کے دوران اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ ایسے شخص کو آپ سے کو ئی دنیاوی طمع نہیں ہو گی ،نہ ہی وہ آپ کے ذریعے کسی منصب کا خواہش مند ہو گا ،لہذا! وہ احسن انداز سے نگران کی اصلاح کر تا رہے گا ۔ ہر گز ہر گز خوشامد کر نے والے اسلامی بھائی کو اپنے زیادہ قریب نہ آنے دیں اورنہ ہی لوگوں کی تعریف سے خوش ہو کر تکبر کا شکار ہوں کیونکہ یہ اُمور بالخصوص نگران کے لئے زہرِ قاتل ہیں ۔
    منقول ہے ایک مرتبہ خلیفہ ہارون رشید نے اپنے وزیر فضل برمکی کے سامنے، کسی ولی کامل سے ملاقات اور ان سے نصیحت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔فضل
Flag Counter