صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ایک بزرگ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے بیٹے سے فرمایا ،''اے بیٹے ! غصے کے وقت عقل اسی طرح ٹھکانے نہیں رہتی جس طرح جلتے تنور میں زندہ آدمی کی روح قائم نہیں رہتی ۔
(احیاء العلوم ، ج۳،ص ۳۷۱)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں عرض کی گئی ،''ایک جملے میں اچھے اخلاق کی وضاحت فرما دیں۔'' تو ارشاد فرمایا ،''غصے کو چھوڑ دینا۔''
(احیاء العلوم ، ج۳،ص ۴۱۷)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(۳) سب سے یکساں تعلقات رکھیں
نگران اسلامی بھائی کو چاہے کہ کسی مخصوص اسلامی بھائی سے دوستی نبھانے کی بجائے تمام اسلامی بھائیوں سے یکساں تعلقات رکھے اور ہر ایک سے حسن ِ اخلاق سے پیش آئے ۔ کوشش کرے کہ ہر ماتحت اسلامی بھائی اس سے راضی رہے لیکن ہر گز ہرگز!اسے راضی رکھنے کے لئے کوئی خلاف ِ شرع کام سرانجام نہ دے کیونکہ لوگوں کو خوش کر نے کے لئے خالق کی نافرمانی کر نابہت بڑی نادانی ہے ۔
امیر المؤمنین حضرت سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ام المؤ منین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو مکتوب بھیجا کہ'' مجھے کچھ نصیحت