Brailvi Books

احساس ذمہ داری
29 - 51
 کر۔''
(مسلم، کتاب الامارۃ ، ص۱۰۱۶،رقم :۱۸۲۸)
    اے مجالس اور مشاورتوں کے نگران اسلامی بھائیو! اے جامعۃ المدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیو! اے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ دارو! اے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے ذمہ دار اسلامی بھائیو! ذیل میں دی گئی روایات کو غور سے پڑھئے اور اپنا محاسبہ کر نے کی کو شش کیجئے ۔چنانچہ۔۔۔۔۔۔

    حضرت سیدناعبداللہ بن مغفّل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبئ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ،'' بے شک اللہ تعالیٰ نرمی فرمانے والاہے اورنرمی کرنے والے کو پسند فرماتا ہے اوراسے وہ کچھ عطا فرماتاہے جو سخاوت کرنے والے کو نہیں دیتا۔''
(ابن ماجہ ، کتاب الادب ، باب الرفق ، ج۴،رقم ۳۶۸۸، ص۱۹۸ )
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
     حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبئ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے فرمایا، ''اللہ ہر معاملے میں نرمی کو ہی پسند فرماتاہے۔''
        (ابن ماجہ ، کتاب الادب ، باب الرفق ، ج۴،رقم۳۶۸۹، ص۱۹۸ )
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو خبر ملی کہ ان کی رعایا کی ایک جماعت اپنے حاکموں کی شکایت کرتی ہے تو آپ نے ان سب کو اپنے پاس بلایا ۔ جب وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ کھڑے ہوئے اور حمد وثناء کے بعد فرمایا ،'' اے لوگو! بے شک ہمارا تم پر حق ہے کہ تم پیٹھ پیچھے ہماری خیر خواہی کرو اور اچھے کاموں میں معاونت کرو۔'' پھر فرمایا،'' اے حاکمو!تم پر رعایا کا حق ہے اور یادرکھو کہ حکمران کی بُردباری اور نرمی سے بڑھ کر کوئی چیز اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں اوراللہ تعالیٰ کو حاکم کی جہالت سے زیادہ کسی کی جہالت سے نفرت نہیں ، یاد رکھو کہ جو شخص اپنے سامنے والوں کو عافیت سے رکھتا ہے ،
Flag Counter