(7) ''اللہ تعالیٰ جس کو مسلمانوں کے اُمُور میں سے کسی مُعامَلے کا نگران بنائے پس اگر وہ ان کی حاجتوں ، مفِلسی اور فَقْرکے درمیان رکاوٹ کھڑی کر دے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاجت ، مفِلسی اور فَقْر کے سامنے رُکاوٹ کھڑی کرے گا۔''
( الترغیب و الترھیب ج ۳ ص ۱۷۷)
(8) ''جو شخص رَحْم نہیں کرتا ، اُس پر رَحم نہیں کیا جاتا۔اللہ تعالیٰ اُس پر رَحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رَحم نہیں کرتا۔''
(مشکوٰۃ المصابیح باب البِرِّوَالصِّلۃ ص۴۲۱)
(9) ''بے شک تم عَنْقریب حُکمرانی کی خواہِش کرو گے لیکن قِیامت کے دن وہ پَشَیمانی کا باعِث ہو گی ۔ اللہ کی قسم! میں اس اَمْر(یعنی حُکمرانی ) پر کسی ایسے شخص کو مقرَّر نہیں کرتا جو اس کا سُوال کر ے یا اس کی حِرص رکھتا ہو ۔''
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہوسکتا ہے کہ گزشتہ سطور کو پڑھنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے کسی ذمہ دار اسلامی بھائی کو یہ احساس دامن گیر ہو جائے کہ'' ہم تو اپنی ذمہ داری کماحقہ ادا