| احساس ذمہ داری |
کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا،'' جب اللہ تعالیٰ اولین و آخرین کو قیامت کے اس دن میں جمع فرمائیگا جس میں کوئی شک نہیں ہے تو ایک مُنادی یہ ندا کریگا،'' جس شخص نے اللہ عزوجل کے لئے کسی عمل میں دوسرے کو شریک کیا تھا تو وہ اس کا ثواب بھی غیر اللہ سے طلب کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ شریک سے بے نیاز ہے۔''(ابن ماجہ ،کتاب الزھد،ص۴۷۰،رقم۴۲۰۳)
چہرہ تاریک کرد یا جا ئے گا
حضرت سیدنا جارود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ''جس شخص نے عمل ِآخرت کے بدلے دنیا کو طلب کیا اس کا چہرہ تاریک کردیا جائیگا ،اس کا ذکر مٹادیا جائیگا اور دوزخ میں اس کا نام ثبت کردیا جائیگا۔ ''
(مجمع الزوائد ،کتاب الزھد،ج 1ص91،رقم :209)
بے عمل مبلغ
حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ'' قیامت کے دن ایک شخص کولایاجائے گااور جہنم میں ڈال دیاجائے گا،اور اس کی آنتیں گرپڑیں گی اور وہ اس طرح جہنم میں چکّی پیستا ہو گا جس طرح گدھا چکّی چلایا کر تا ہے ۔یہ دیکھ کر جہنمی لوگ اس کے پاس آئیں گے اور اس سے کہیں گے،'' اے فلاں!کیا تُو بھی جہنم کے اندر عذاب میں مبتلا ہے ؟ حالانکہ تُو تو وہ شخص ہے کہ دنیا میں لوگوں کو اچھی باتوں کا حکم دیا کر تا تھا اور بری باتوں سے منع کیا کرتا تھا۔'' تو وہ شخص جواب دیگا '' میں لوگوں کو تو اچھی باتوں کا حکم دیا کر تا تھا مگر خود اچھے کام نہیں کر تا تھا اور میں دوسروں کو تو بُری باتوں سے منع کر تا تھا مگر میں خود ان بُرے کاموں کو کرتا تھا۔''
( الترغیب والترھیب،کتاب العلم ،ج۱،ص۹۱،رقم:۲۰۹)