حضرت سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ،''قیامت کے دن لوگوں میں سے کچھ لوگوں کو جنت کی طرف جانے کا حکم دیا جائیگا جب وہ لوگ جنت کے قریب پہنچ جائیں گے اور اس کی خوشبوؤں کو سونگھ لیں گے اور ا س کے محلات اور جنتیوں کے لئے تیارہ کردہ نعمتوں کو دیکھ لیں گے تو ندا آئے گی ،'' ان کو جنت سے ہٹادو، انکا جنت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ '' وہ وہاں سے اتنی حسرت سے لوٹیں گے کہ پہلے ایسی حسرت سے کو ئی نہیں لوٹا تھا ۔وہ کہیں گے،'' اے ہمارے رب عزوجل ! اگر تو ہمیں جنت دکھانے اور اپنے ثواب دکھانے ،اور اپنے دوستوں کے لئے تیار کردہ نعمتیں دکھانے سے پہلے ہی دوزخ میں داخل کر دیتا تو یہ ہمارے لئے بہت آسان ہو تا۔''