Brailvi Books

احساس ذمہ داری
15 - 51
خوشبو ختم نہ ہوگئی ۔(کیمیائے سعادت ،ج۱، ص۳۴۷)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شہد کے لئے اجازت لی
        ایک مرتبہ سیدنا امیر المؤمنین عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو کوئی تکلیف لاحق تھی ۔بعض لوگوں نے کہا کہ اس مرض کو دور کرنے کے لئے شہد بہت مفید ہے ۔ اس وقت بیت المال میں شہد کا ایک کُپَّا موجود تھا ۔ آپ نے لوگوں سے پوچھا کہ'' کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں اس میں سے کچھ شہد لے لوں ؟ اگر تم اجازت دیتے ہو توٹھیک ہے وگرنہ تمہاری اجازت کے بغیر وہ مجھ پر حرام ہے ۔''چنانچہ لوگوں نے آپ کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے اجازت دے دی۔
(طبقات الکبری ، باب ذکراس ختلاف عمر رضی اللہ عنہ ،ج۳،ص۲۰۹)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آمدنی کم ہو گئی
        حضرت سیدنا امیر المؤمنین عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے حضرت عبدالعزیز علیہ الرحمۃ سے دریافت کیا گیاکہ ''آپ کے والد کی آمدنی کتنی تھی؟'' انہوں نے جواب دیا،'' خلافت سے قبل چالیس ہزار دینار تھی لیکن انتقال کے وقت چار سو دینار 'رہ گئی تھی اوراگر کچھ دن مزید زندہ رہتے تو شاید اس سے بھی کم ہو جاتی ۔''
(تاریخ الخلفاء ، ص ۱۸۷)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ایک ہی کُر تا
        حضرت سیدنا امیر المؤمنین عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالی عنہ کی بیماری کے ایامِ میں مسلم بن عبدالملک عیادت کے لئے حاضر ہو ئے تودیکھا ،''آپ رضی اللہ عنہ نے جو کُرتا پہن رکھا ہے ، فوری طور پر دھوئے جانے کا متقاضی ہے ۔'' یہ حالت دیکھ کر مسلم بن عبدالملک نے ان کی زوجہ سے کہا ،''آپ یہ کر تا کیوں نہیں دھوتیں؟'' انہوں نے
Flag Counter