میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ وہی سیدنافاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں، جن کے فضائل خود سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمائے۔ چنانچہ رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ'' اللہ عزوجل نے عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زبان اور دل پر حق جاری فرمادیا ہے۔''
(ترمذی کتاب المناقب، ج۵، ص۳۸۳)
یعنی ان کے دل میں جو خیالات آتے ہیں وہ حق ہو تے ہیں اور ان کی زبان سے جو کلمات ادا ہو تے ہیں حق ہو تے ہیں ان کے خیالات و کلام 'شیطانی یا نفسانی نہیں بلکہ رحمانی ہو تے ہیں۔
ایک دن خلیفۃ المسلمین فاروقِ ثانی حضرت سیدناعمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ نے آپ سے عرض کی،'' مجھے کچھ نصیحت فرمائیے ۔'' تو