Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
112 - 784
ناک اور کان کس نے کاٹا؟“تو میں عرض کروں : اے میرے رب  عَزَّ  وَجَلَّ!تیرے اور تیرے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے  راستے میں میرا یہ حال ہوا ہے۔اور  تو فرمائے :”تو نے سچ کہا۔“
	حضرت سیِّدُنا سعدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن جحش رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو دن کے آخری حصے میں اس حال میں دیکھا کہ ان کا ناک اور کان ایک دھاگے میں لٹک رہے تھے۔(1)
	حضرت سیِّدُنا سعید بن مُسَیَّبرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: مجھے امید ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ عبداللہ بن جحش کی قسم کے دوسرے حصے کو یونہی پورا فرمائے گا جیسے اس کے پہلے حصے کو پورا کیا۔(2)
موت کو ناپسند کرنے والا:
	حضرت سیِّدُنا سفیان ثوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اور حضرت سیِّدُنا بِشْر حافی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی ارشادفرماتے ہیں: موت کو وہی نا پسند کرتا ہے جس کو شک ہو کیونکہ حبیب تو کسی بھی حال میں اپنے حبیب کی ملاقات کو ناپسند نہیں کرتا۔(3)
	حضرت  سیِّدُنا ابو یعقوب یوسف بن یحییٰ بُوَیْطِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِینے کسی زاہد سے پوچھا: کیا تم موت سے محبت کرتے ہو؟اس نے کچھ توقف کیا تو آپ نے فرمایا: اگر تم زُہد میں سچے ہوتے تو ضرور موت سے محبت کرتے۔ پھر  آپ نے یہ آیتِ طیبہ تلاوت فرمائی:
فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۹۴﴾ (پ۱،البقرة:۹۴)	ترجمۂ کنز الایمان: تو بھلا موت کی آرزو تو کرو اگر سچے ہو۔
	اس شخص نے کہا کہ رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تو یہ فرمایا ہے:’’لَا یَتَمَنَّیَنَّ اَحَدُ کُمُ الۡمَوۡتَ یعنی تم میں کوئی ہر گز موت کی تمنا نہ کرے۔‘‘(4)یہ سن کر حضرت سیِّدُناامام بُوَیْطِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی نے فرمایا: رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مصیبت آنے پر موت کی تمنا کرنے سے منع فرمایا ہے کیونکہ قضائے الٰہی پر راضی رہنا اس سے فرار اختیار کرنے سے افضل ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…معرفة  الصحابة  لابی نعیم الاصبھانی،۳/  ۱۱۵،حدیث:۴۰۶۳، الرقم:۱۵۹۲:عبد اللّٰہ بن جحش
2…المصنف  لعبد الرزاق، کتاب الجھاد، باب من سال الشھادة ،۵/  ۱۷۷،حدیث:۹۶۱۵
3…قوت القلوب،شرح مقام التوکل ووصف احوال المتوکلین ،۲/ ۸۵
4…بخاری، کتاب المرضی، باب تمنی المریض الموت،۴/  ۱۳،حدیث:۵۶۷۱