Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
102 - 784
اثباتِ محبّت کے سلسلے میں چار فرامین مصطفٰے:
(1)…رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اِذَا اَحَبَّ اللّٰہُ تَعَالٰی عَبْدًا لَمْ یَضُرَّہٗ ذَنْبٌ وَّ التَّآئِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَہ یعنی جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے کوئی گناہ نقصان نہیں دیتا اور گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔ پھر یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی:
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیۡنَ﴿۲۲۲﴾ (پ۲،البقرة:۲۲۲)
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک اللہ پسندرکھتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتا ہے ستھروں کو۔(1)
نقصان نہ دینے کا مطلب:
	حدیث شریف کامطلب یہ ہے کہ جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کسی سے محبت کرتا ہے تو موت سے پہلے اسے توبہ کی توفیق دے دیتا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ گناہ اگرچہ زیادہ ہوں اس کو نقصان نہیں دیتے جس طرح اسلام لانے کے بعد گزشتہ کفر نقصان نہیں دیتا۔
اہل محبت کے گناہ معاف:
	 اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے محبت کے لئے  گناہوں کی معافی شرط ٹھہرائی ہے چنانچہ  ارشادِ ربانی ہے:
قُلْ اِنۡ کُنۡتُمْ تُحِبُّوۡنَ اللہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحْبِبْکُمُ اللہُ وَ یَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوۡبَکُمْؕ(پ۳،اٰل عمرٰن:۳۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اے محبوب تم فرمادو کہ لوگو اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میرے فرمانبردار ہوجاؤ اللہ تمہیں دوست رکھے گااور تمہارے گناہ بخش دے گا۔
(2)… اِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی یُعۡطِی الدُّنۡیَا مَنۡ یُّحِبُّ وَ مَنۡ لَّا یُحِبُّ وَلَایُعۡطِی الۡاِیۡمَانَ اِلَّا مَنۡ یُّحِبُّ یعنی بے شکاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس شخص کو بھی دنیا عطا کرتا ہے جس سے محبت کرتا ہے اور اس کو بھی جس سے محبت نہیں کرتا لیکن ایمان اسی کو عطا فرماتا ہے جس سے محبت کرتا ہے ۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
…نوادر الاصول ، الاصل ا لسادس والمائتان،۲/  ۷۶۰،حدیث:۱۰۳۰ ،دون’’اذااحب اللّٰہ تعالٰی… الی… ذنب‘‘
	سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب ذکر التوبة،۴/  ۴۹۱،حدیث:۴۲۵۰،دون’’اذااحب اللّٰہ تعالٰی… الی… ذنب‘‘
2…المصنف لابن ابی شيبة،کتاب الزھد، کلام ابن مسعود،۸/  ۱۶۱،حدیث:۳۰