Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
101 - 784
 زیادہ رَحم اس وقت آتا ہے جب وہ مجھ سے رُوگردانی کرتا ہے اور وہ میرے نزدیک عظیم اس وقت ہوتا ہے جب وہ میری طرف رجوع کرتا ہے۔
	اس طرح کے واقعات اور مثالیں لا تعداد ہیں جو محبت، شوق اور اُنس کے اِثبات پر دلالت کرتی ہیں اور ان کے معانی کی تحقیق پہلے بیان ہو چکی ہے۔
دسویں  فصل:        اللہ تعالٰی کی بندے سے محبت اور اس کا معنٰی
	جان لیجئے !اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بندے سے محبت کے حوالے سے قرآنِ پاک میں واضح طور پر آیاتِ مبارکہ موجود ہیں جن  کا معنی جاننا ضروری ہے لہٰذا  پہلے ہم اثباتِ محبت پر دلائل پیش کرتے ہیں:
اثباتِ محبّت کے سلسلے میں چار قرآنی دلائل:
(1)…
یُّحِبُّہُمْ وَیُحِبُّوۡنَہٗۤ ۙ   (پ۶،المائدة:۵۴)	ترجمۂ کنز الایمان: وہاللہ کے پیارے اور اللہ  ان کا پیارا۔
(2)…
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الَّذِیۡنَ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ صَفًّا (پ۲۸،الصف:۴)	
ترجمۂ کنز الایمان:بے شک اللہ  دوست رکھتا ہے انہیں جو اس کی راہ میں لڑتے ہیں پرا (صف)باندھ کر۔
(3)…
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیۡنَ﴿۲۲۲﴾ (پ۲،البقرة:۲۲۲)
ترجمۂ کنز الایمان: بے شک اللہ پسند رکھتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتا ہے ستھروں کو۔
	چونکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ توبہ والوں اور ستھروں کو پسند کرتا ہےلہٰذا اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اس شخص کا رَد فرمایا جس نے  اپنے لئے ”اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کامحبوب “ہونے کا دعویٰ کیا تھاچنانچہ  ارشاد فرمایا:
(4)…
قُلْ فَلِمَ یُعَذِّبُکُمۡ بِذُنُوۡبِکُمۡ ؕ  (پ۶،المآئدة:۱۸)
ترجمۂ کنز الایمان: تم فرمادو پھر تمہیں کیوں تمہارے گناہوں پر عذاب فرماتا ہے۔