Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
100 - 784
	اے داؤد!میرے کلام کو مضبوطی سے تھام لو اور اپنے نفس کے لئے  اپنے نفس سے ہی حصہ لو اور اس میں سے دو مت ورنہ میں تم سے اپنی محبت کو حجاب میں کردوں گا۔ میرے بندوں کو میری رحمت سے مایوس نہ کرنا۔ میرے لئے اپنی خواہشات کو ختم کردو کیونکہ میں نے اپنی مخلوق میں سے کمزور لوگوں کے لئے  خواہشات کو مباح کر دیا ہےاور قوی لوگ خواہشات سے دور رہیں کیونکہ اس کے سبب مجھ سے مناجات کی حلاوت کم ہوجاتی ہے  اور جوقوی لوگ خواہشات کو اختیار کریں میرے ہاں ان کی کم از کم سزا یہ ہے کہ میں اپنی طرف سے ان کی عقلوں پر حجاب ڈال دیتا ہوں کیونکہ میں اپنے پسندیدہ بندے کے لئے  دنیا پسند نہیں کرتااور اس کو دنیا سے پاک صاف رکھتا ہوں۔ 
	اے داؤد!اپنے اور میرے درمیان کسی ایسے عالِم کو وسیلہ نہ بنانا جو اپنی مدہوشی کی وجہ سے تمہیں میری محبت سے محجوب کر دے۔ یہ لوگ میرے ارادت مند بندوں کے لئے  راہزن ہیں اورترکِ خواہشات پر دائمی روزوں سے مدد حاصل کرو اور تجربے کے طور پر روزہ رکھنے سے بچو کیونکہ مجھے دائمی روزے ہی پسند ہیں۔اے داؤد!اپنے نفس کے ساتھ دشمنی کر کے میرے محبوب بن جاؤ،نفس کو خواہشات سے باز رکھو تا کہ میں تمہاری طرف دیکھوں اور تم میرے اور اپنے درمیان حجاب کو اٹھا ہوا دیکھو،میں تمہاری مُدارات صرف اس لئے  کرتا ہوں تا کہ جب میں تم پر ثواب کا احسان کروں تو تم میرے ثواب پر قادر ہوجاؤ اورجب تک تم میری اطاعت کرتے رہوگے میں تمہارے لئے ثواب ذخیرہ کرتا رہوں گا۔“
شوق کے سبب مرجائیں!
(8)…اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا داؤد عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی کہ اے داؤد! مجھ سے رُو گردانی کرنے والوں کو اگر معلوم ہوجائے کہ میں کس طرح ان کا منتظر ہوں اور کس قدر ان پر مہربان ہوں اور ان کے گناہ سے درگزر کرنے کا کیسا مشتاق ہوں تو میرے شوق کی وجہ سے وہ مرجائیں اور میری محبت کی وجہ سے ان کے جوڑ ٹوٹ جائیں۔ اے داؤد! میرایہ ارادہ ان لوگوں کے بارے میں ہے جو مجھ سے رُوگرداں ہیں تو جو لوگ میری طرف متوجہ ہیں اُن کے بارے میں میرا اردہ کیسا ہو گا؟ اے داؤد! بندہ سب سے زیادہ اس وقت میرا محتاج ہوتا ہے جب وہ خود کو مجھ سے بے نیازسمجھتا ہے اورمجھے اپنے بندے پر