Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
99 - 1245
 موسیٰ!اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ کو اپنی رسالت عطا کی اورہم کلامی سے نوازا ،میں بھی اللہ عَزَّوَجَلَّکی  مخلوق ہوں،مجھ سے گناہ سرزد ہواہے، اب میں توبہ کرنا چاہتا ہوں،آپ میرے رب کے ہاں میری سفارش کر دیجیے کہ وہ میری توبہ قبول کرلے۔“ حضرت سیِّدُناموسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامنے فرمایا: ”ٹھیک ہے۔“ جب حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پہاڑ پرتشریف لے گئے اور رب تعالیٰ سے کلام کرکے اترنے کا ارادہ کیا تواللہ عَزَّوَجَلَّنے ارشادفرمایا:”امانت ادا کرو۔“حضرت سیِّدُناموسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامنے عرض کی:”اے میرے ربعَزَّ  وَجَلَّ!ابلیس چاہتا ہے کہ تو اس کی توبہ قبول فرمالے۔“اللہ عَزَّوَجَلَّنے حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وحی فرمائی:
”اے موسیٰ! تمہا ری عرض قبول ہوگی، اس سے کہو کہ آدم کی قبر کو سجدہ کرے تاکہ اس کی توبہ قبول کرلی جائے۔“حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے ابلیس کوجب اللہ عَزَّوَجَلَّکا حکم پہنچایا تو ابلیس غصے سے بھڑک اٹھا اور تکبر کرتے ہوئے کہنے لگا:”جب میں نے ان کی زندگی میں انہیں سجدہ نہ کیا تو ان کے وصال کے بعد کیسے کرسکتا ہوں؟“پھر کہنے لگا:”اے موسیٰ!چونکہ آپ نے اپنے رب کے ہاں میری سفارش کی ہےاس لئے میرے ذمہ آپ کاحق ہے،آپ مجھے تین موقعوں پر ضرور یاد رکھنا میں ان مواقع پر آپ کو نقصان نہیں پہنچاؤں گا:(۱)غصے کے وقت، کیونکہ میری روح آپ کے دل میں اور میری آنکھ آپ کی آنکھ میں ہے اور میں آپ کے اندر خون کی طرح گردش کرتا ہوں، لہٰذا غصے کے وقت مجھے نہ بھولنا۔ انسان جب غصہ میں آتا ہے  تو میں اس کی ناک میں پھونک  دیتا ہوں پھر اسےخبر نہیں رہتی کہ وہ کیا کررہا ہے (۲)کفار سے مقابلے کے وقت مجھے یاد رکھنا، کیو نکہ مقابلے کے وقت میں ابن آدم کے پاس آکر اسے اس کےبال بچوں اور گھروالوں کی یاد دلاتا ہوں حتی کہ وہ میدان چھوڑ کربھاگ جاتا ہے (۳)نامَحْرَم عورت کے پاس نہ بیٹھنا، کیونکہ میں آپ کی طرف اس  کا اور اس کی طرف آپ کا قاصد ہو ں گا اور میں آپ دونوں کو بہکاتا رہوں گا حتی کہ اُس کے سبب آپ کو اور آپ کے سبب اُسے فتنے میں مبتلا کردوں گا۔“
	شیطان کی ان باتوں سےشہوت، غضب اور حرص کا اشارہ ملتا ہے کیونکہ میدان جنگ سے بھاگنا دنیا کی حرص ہے اور شیطان کاحضرت سیِّدُنا آدمعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے وصال(ظاہری) کے بعد بھی انہیں سجدہ نہ کرنا حسد ہے اور یہ بھی اس کا بڑا داخلی راستہ ہے۔