Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
86 - 1245
نمازو وضو میں وسوسے ڈالنے والے شیطانوں کے نام:
	جب حضرت سیِّدُناعمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ(1)نے حضورنبیّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی: ”یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! شیطان میرے اورمیری نمازو قراء ت کے درمیان حائل ہوجاتاہے۔“ تو ارشاد فر ما یا:”اس شیطان کوخِنزِب کہا جا تا ہے،جب تم اسے محسوس کرو تو اس سے اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی پنا ہ مانگو اوراپنی بائیں طرف  تین با رتھو ک دو(2)۔“حضرت  سیِّدُناعثما ن بن ابوالعاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:”میں نے اسی طرح کیا اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس  شیطا ن  کو مجھ سے دور کر دیا۔“(3)
	ایک حدیث شریف میں ہے: وضو کے دوران ایک شیطان حائل ہوجاتا ہے جسے وَلَہَان کہاجاتاہے، اس شیطان سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگو۔ (4)
شیطانی وسوسوں کودور کرنے کا طریقہ:
	دل سے شیطان کے وسوسے اسی صورت میں ختم ہو سکتے ہیں کہ ان کی طرف  توجہ نہ دی جائےبلکہ کسی دوسری چیزکی طرف توجہ کرلی جائےکیو نکہ جب دل میں کسی نئی چیزکا خیال آتا ہےتوپہلی چیز کاخیال چلاجاتا ہے لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ذات اور اس کے متعلقات کے علا وہ جو کچھ ہے شیطان اس میں دخل اندازی کر سکتا ہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ذکر ہی ایسی چیزہے جو شیطانی وسوسوں سےمحفو ظ رکھ سکتی ہے،اس تک شیطان کی رسائی نہیں۔ ہر چیز کا علاج اس کی ضد سے کیاجاتا ہےاور تمام شیطانی وسو سوں کی ضد اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پناہ مانگنے اور
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…علامہ سیِّد محمد بن محمدحسینی زَبیدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرما تےہیں:بعض نسخوں میں عمر وبن عاص لکھا ہے جبکہ درست عثمان بن ابوالعاص ہے۔(اتحاف السادةالمتقین،۸/۴۹۵)
2…مفسرشہیر،حکیم الامت مفتی احمدیارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانمراٰۃ المناجیح،جلد1،صفحہ89پر اس کے تحت فرماتے ہیں: نماز شروع کرتے وقت تکبیرتحریمہ سے قبل،تجربہ ہے کہ جوتحریمہ سے پہلے اس طرح تُھتکار کر لاحول شریف(لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم)پڑھ لے پھرتحریمہ کرے دورانِ نماز میں نگاہ کی حفاظت کرے کہ قیام میں سجدہ گاہ، رکوع میں پُشْتِ قَدَم، سجدے میں ناک کے بانسے جلسہ اور قعدہ میں گود میں رکھے تواِنْ شَآءَ اللہنماز میں حضور(قلب)نصیب ہوگا۔
3… مسلم،کتاب السلام،باب التعوذمن شيطان…الخ،ص۱۲۰۸،حديث:۲۲۰۰
4…سنن ابن ماجہ،کتاب الطهارة،باب ماجاء فی القصدفی الوضوء...الخ،۱/ ۲۵۲،حديث:۴۲۱