Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
123 - 1245
ابن آدم کےہر بچے  کے ساتھ شیطان پیدا ہوتا ہے:
	حضرت سیِّدُنا ایوب بن یُونُس بن یزید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :ہمیں یہ  بات بتلائی گئی ہے کہ انسانوں کی اولاد کے ساتھ جنوں (یعنی شیا طین )کی اولاد بھی پیدا ہوتی ہے پھر وہ ان کے ساتھ ہی بڑے ہوتے ہیں۔ 
	حضرت سیِّدُناجابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ جب حضرت سیِّدُنا آدم عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام زمین پر تشریف لائے تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:”اے میرے ربعَزَّ  وَجَلَّ!تونے میرے اور شیطان کے درمیان دشمنی رکھی ہےاگر تو نے میری مدد نہیں فر مائی تو میں اس پرقابو نہیں پاسکوں گا۔“اللہ  عَزَّ    وَجَلَّ نے فرمایا:”تیرے جو بھی بچہ پیدا ہو گااس پر ایک فرشتہ مقرر کردیا جائے گا۔“آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:”اے میرےرب عَزَّ  وَجَلَّ!(مددمیں)اضافہ فرما۔“اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا:”ایک گناہ کی سزا میں ایک ہی دوں گا جبکہ ایک  نیکی کی جزا دس کے بر ابر دوں گااور اس میں جس حد تک چاہوں اضافہ کروں گا۔“آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے مزید اضافے کی درخواست کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نےفرمایا:”جب تک جسم میں روح موجود ہے توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔“ شیطان بولا:”یا رب! تو نے اس بندے کو مجھ پر فضیلت بخشی ہے اور اگر تو نے میری  اعانت نہ کی تو میں اس پر غلبہ نہیں پا سکوں گا۔“اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا:”اس کےہر بچے  کے ساتھ تیرا بھی ایک بچہ پیدا ہوگا۔“ شیطان نے کہا:”اے  میرےرب! کچھ زیادہ عطا ہو۔“اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا:”تو انسانوں میں خون کی طرح گردش کرے گا اور ان کے سینے کو اپنا گھر بنائے گا۔“اس نےپھر زیادتی کی درخواست کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشا د فرمایا: 
وَ اَجْلِبْ عَلَیۡہِمۡ بِخَیۡلِکَ وَرَجِلِکَ وَشَارِکْہُمْ فِی الۡاَمْوَالِ وَ الۡاَوْلَادِ وَعِدْہُمْ ؕ وَ مَا یَعِدُہُمُ الشَّیۡطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا ﴿۶۴﴾ (پ۱۵،بنی اسرآئیل:۶۴)
ترجمۂ کنز الایمان:اوران پر لام باندھ لا(فوجی لشکر چڑھا لا) اپنے سواروں اور اپنے پیادوں کا اور ان کا ساجھی ہو مالوں اور بچوں میں اور انہیں وعدہ دے اور شیطان انہیں وعدہ نہیں دیتا مگرفریب سے۔
انسانوں اور جنوں کی ا قسام:
	حضرت سیِّدُناابودرداءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں:رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّوَجَلَّ نےجنات کو تین اقسام پر پیدا فرمایا ہے، ایک قسم سانپ، بچھو اور حَشراتُ الْارض کی صورت