Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
122 - 1245
زمانۂ جاہلیت کی طرح چیخ وپکار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔
	اَعوَر: یہ زنا پر مُتَعَیَّن ہے،زنا  کرنے پر ابھارتا ہےاور اسے نگاہوں میں اچھا کرکے پیش کرتا ہے۔
	مِسوَط: یہ جھوٹ پر مقرر ہے۔
	داسِم: یہ انسان کے سا تھ  اس کے گھر میں داخل ہوتا ہے  اوراسے گھر والوں کےعُیوب دکھا کر ان پر غصہ دلاتاہے ۔
	زَلَنبُور: یہ بازار وں میں مقرر ہے،لوگ  اسی کے سبب ایک دوسرے پر ظلم وزیادتی کرتے ہیں۔
	نمازکے شیطان کا نامخنزب ہے(1)اور وضو کے شیطان کوولہان کہا جاتا ہے(2)اور اس سلسلے میں کثیر روایات آئی ہیں۔
	جس طرح شیاطین بکثرت ہیں اسی طرح فرشتے بھی بہت زیادہ ہیں،ہم ”شکر کے بیان“میں فرشتوں کی کثرت  اور ہر عمل کے لئے الگ فرشتہ مقرر ہونےکے راز کو بیان کر یں گے۔
مومن پر 160 فرشتے مقرر ہیں:
	حضرت سیِّدُنا ابوامامہ باہلی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں:رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:مومن پر160فرشتے مقرر ہیں جو اس سے وہ چیز دور کرتے ہیں جس کو ہٹانے کی اس میں طاقت نہیں  ہوتی،آنکھ پر سات فرشتے متعین ہیں جو اس سے (شیاطین کو) اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح گرمیوں کے دنوں میں شہدکے برتن  سے مکھیاں اڑائی جاتی ہیں اگر وہ (فرشتے)تمہیں نظر آتے  توتم انہیں ہرہموار زمین اور پہاڑ پردیکھتے، ہر ایک ہاتھ پھیلائے اور منہ کھو لے ہوئے ہے،اگر بندے کو  ایک لمحے کے لئے  بھی اس کے اپنے سِپُرد کیا جا تا تو شیاطین اسے اُڑا لے جاتے۔‘‘(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… مسلم،کتاب السلام،باب التعوذمن شيطان الوسوسة فی الصلٰوة،ص۱۲۰۹، حديث:۲۲۰۳
2…سنن ابن ماجه،کتاب الطهارة،باب ماجاء فی القصد فی الوضوء وکراهية التعدی فيه،۱/ ۲۵۲، حديث:۴۲۱
3…موسوعة الامام ابن ابی الدنيا،کتاب مکائدالشيطان،۴/ ۵۴۹، حديث:۷۵،فیہ ذکر ثلاث مائة وستون ملکًا