Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :3)
107 - 1245
بخل کی ایک آفت:
	بخل کی ایک آفت یہ  بھی ہے کہ اس کے سبب مال جمع کرنے کے لئے بازارہی  میں رہنے کی  حرص پیدا ہوجاتی ہے  اور بازار شیاطین کی نِشَسْت گاہ ہے۔ چنانچہ
شیطان کا گھر، اس کی بیٹھک اور اس کی حدیث:
	حضرت سیِّدُناابو امامہ باہلیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:جب اِبلیس کو  زمین کی طرف اتارا گیا تو اس نے عرض کی:”تو نےمجھے مردود کہہ کر زمین پر اتارا ہے،میرے لئے کوئی گھربنا دے۔“اللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا: ”حمام۔“اس نےپھرعرض کی: ”کوئی بیٹھک بھی مقررکر دے؟“فرمایا:”بازار اور راستوں میں جہاں لوگ بیٹھتے ہیں۔“پھرعرض کی:”غذا کی بھی تعیین فرمادے۔“فرمایا:”وہ کھانا تیری غذاہے جس پر میرانام نہ لیا جائے۔“پھرعرض کی:”میرے لئے مشروب بھی بنادے؟“ فرمایا:”نشہ لانے والی ہرچیز تیرا مشروب ہے۔“پھر عرض کی:”میرا ایک منادی بھی بنادے۔“فرمایا:”مزامیر(یعنی ڈھول باجے) تیرے منادی ہیں۔“اس نے پھر عرض کی:”میرے لئے قرآن بنادے۔“فرمایا: ”(فسق وفجور پر مبنی)شعرتیرا قرآن ہے۔“پھرعرض کی:”میرے لکھنے کی چیز بھی مقرر فرمادے؟“ فرمایا:”بدن کو گودنا(1)۔“پھرعرض کی:”میری حدیث بنادے۔“فرمایا:”جھوٹ تیری حدیث ہے۔“ پھر اس نے عرض کی:”میرے لئے شکاری جال بنادے۔“
 اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرمایا:”عورتیں تیرا جال ہیں۔“(2)
انسان کی فطرت میں داخل درندہ صفت:
	تعصب اور بغض وعداوت: شیطان کےبڑےدروازوں میں سےمذاہب اور مختلف نفسانی خواہشات کی بنا پر تعصب برتنا اور مخالفین سے  بغض وعداوت رکھنااوران کی طرف حقارت سے دیکھنا بھی ہے۔ یہ ایسا عمل ہے جو عبادت گزاروں اور فاسقوں  سب  کو ہلاکر رکھ دیتا ہے کیونکہ لوگوں پر نکتہ چینی  کرنا اور ان کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… سوئی وغیرہ چبھو کر جسم  میں رنگ بھرنے کو گودنا کہتے ہیں، جیسے آج کل جسم پر مخصوص ٹیٹو ز بنا ئے جا تے ہیں۔
2…المعجم الکبير،۸/ ۲۰۷، حديث:۷۸۳۷