Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
49 - 1087
کم اور بھکاری زیادہ ہوں گے۔ اس زمانے میں   علم عمل سے افضل ہوگا۔(۱)
{26}…عالم اور عابد کے درمیان 100درَجے ہیں اور ہردودرَجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنی مسافت سَدھایا ہوا عمدہ گھوڑا 70سال تک دوڑ کر طے کرتا ہے۔(۲)
{27}…بارگاہِ رسالت میں   عرض کی گئی: یارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! افضل عمل کون ساہے؟ پیارے مصطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اَ لْعِلْمُ باللّٰہ۔ عرض کی گئی: یارَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کون سا علم مراد لیتے ہیں ؟ ارشاد فرمایا: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی ذات کا علم۔ عرض کی گئی: ہماراسوال عمل کے متعلق ہے جبکہ  آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم علم کا ارشاد فرمارہے ہیں ؟ ارشاد فرمایا: یہ(یعنی ذات باری تعالیٰ کا) علم ہو تو تھوڑا عمل بھی فائدہ دیتا ہے اور اگر یہ نہ ہو تو زِیادہ عمل بھی فائدے سے خالی ہوتا ہے۔(۳)
{28}…اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن عبادت گزاروں کو اٹھائے گا پھر علما کو اٹھائے گااور ان سے فرمائے گا: اے علما کے گروہ! میں   تمہیں جانتاہوں اسی لئے تمہیں اپنی طرف سے علم عطاکیاتھا اور تمہیں اس لئے علم نہیں دیا تھا کہ تمہیں عذاب میں   مبتلا کروں گا۔ جاؤ! میں   نے تمہیں بخش دیا۔(۴)
	ہم اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  سے حسنِ خاتمہ کی دعا کرتے ہیں ۔
علم کی فضیلت پر مشتمل 20اقوالِ بزرگانِ دین:
{1}…امیرالمومنین حضرتِ سیِّدُناعلی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے حضرت سیِّدُنا کمیل بن زیادنخعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی سے فرمایا: اے کمیل! علم مال سے بہتر ہے کہ علم تیری حفاظت کرتا ہے جبکہ مال کی تجھے حفاظت کرنی پڑتی 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…المعجم الکبیر، الحدیث:۳۱۱۱، ج۳، ص۱۹۷۔ 
جامع بیان العلم وفضلہ، باب تفضیل العلم علی العبادۃ، الحدیث:۹۲، ص۳۸۔ 
2…جامع بیان العلم وفضلہ، باب تفضیل العلم علی العبادۃ، الحدیث:۱۱۸، ص۴۳۔ 
3…جامع بیان العلم وفضلہ، الحدیث:۱۹۷، ص۶۵، بتغیرٍ۔ 
4…جامع بیان العلم وفضلہ، الحدیث:۲۱۱، ص۶۹۔ 
الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی، طلحۃ بن یزید الرقی، ج۵، ص۱۷۷۔