{11}…قیامت کے دن علماکی سیاہی شہیدوں کے خون سے تولی جائے گی۔(۱)
{12}…جس نے میری امت کے لئے احکام کی 40حدیثیں یاد کیں اور ان تک پہنچا دیں میں قیامت کے دن اس کاشفیع اورگواہ ہوں گا۔(۲)
{13}…میرا جو امتی 40حدیثیں یاد کرے گا وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے عالم اور فقیہ ہو کر ملے گا۔(۳)
{14}…جو علم دین حاصل کرے گا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی مشکلات کو آسان فرما دے گا اور اُسے وہاں سے رِزق عطا فرمائے گا جہاں اُس کا گمان بھی نہ ہو گا۔(۴)
{15}…اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی کہ اے ابراہیم! میں علیم ہوں اور ہر صاحب ِ علم کو پسند کرتا ہوں ۔(۵)
{16}…عالم زمین میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا امین ہوتا ہے۔(۶)
{17}…اگر میری اُمت کے دوگروہ اُمرا اورعلما ٹھیک ہو جائیں تو سب لوگ ٹھیک ہوجائیں گے اور اگر وہ بگڑ جائیں تو سب لوگ بگڑجائیں گے۔(۷)
{18}…جس دِن میں ایسے علم میں اضافہ نہ کرسکوں جو مجھے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے قریب کردے اُس دن کے روشن ہونے میں میرے لئے کوئی برکت نہیں ۔(۸)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…جامع بیان العلم وفضلہ، باب تفضیل العلماء علی الشھداء، الحدیث:۱۳۹، ص۴۸۔
2…جامع بیان العلم وفضلہ، باب قولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:من حفظ علی امتی…الخ، الحدیث:۱۸۸، ص۶۳۔
3…جامع بیان العلم وفضلہ، الحدیث:۱۸۷، ص۶۲۔
4…جامع بیان العلم وفضلہ، باب جامع فی فضل العلم، الحدیث:۱۹۸، ص۶۶۔
5…جامع بیان العلم وفضلہ، الحدیث:۲۱۳، ص۷۰۔
6…جامع بیان العلم وفضلہ، الحدیث:۲۲۵، ص۷۴۔
7…جامع البیان العلم وفضلہ، باب ذم العالم علی مداخلۃ السلطان الظالم، الحدیث:۷۱۰، ص۲۳۱۔
حلیۃ الاولیاء، میمون بن مہران، الحدیث:۴۸۹۸، ج۴، ص۱۰۱۔
8…المعجم الاوسط، الحدیث:۶۶۳۶، ج۵، ص۷۹۔
حلیۃ الاولیاء، عبداللّٰہ بن المبارک، الحدیث:۱۱۸۷۹، ج۸، ص۲۰۳۔