Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
46 - 1087
رہنے والی ہے۔
{5}…دوخصلتیں ایسی ہیں جو کسی منافق میں   نہیں ہوتیں : حسنِ اَخلاق اور دین کی سمجھ بوجھ۔(۱)
	(حضرت سیِّدُنا امام غزالی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیفرماتے ہیں :)موجودہ زمانے کے بعض فقہا کے نفاق کی وجْہ سے اس حدیث میں   ہرگز شک نہ کرنا کیونکہ اس حدیث میں   فقہ سے مراد وہ نہیں جوتم سمجھتے ہو،عنقریب ہم فقہ کا معنی بیان کریں گے اور فقیہ کا کم سے کم درَجہ یہ ہے کہ وہ اس بات کا یقین رکھے کہ آخرت دنیا سے بہتر ہے اور اگر اس پر اس بات کی معرفت سچی اور غالب ہو گی تو اس کی برکت سے وہ نفاق اور رِیا سے پاک ہو جائے گا۔
{6}…لوگوں میں   سب سے افضل وہ مومن عالم ہے کہ جب اس کی ضرورت پڑے تونفع دے اور اگر اس سے بے پرواہی کی جائے تووہ اپنے آپ کو بے نیاز رکھے۔(۲)
{7}…ایمان بے لباس ہے، اس کالباس پرہیزگاری، زینت، شرم وحیااور ثمرہ علم ہے۔(۳)
{8}…لوگوں میں   سے علماو مجاہدین درَجہ نبوت کے سب سے زیادہ قریب ہیں ۔ علما تو رسولوں کی لائی ہوئی باتوں کی طرف لوگوں کی راہنمائی کرتے ہیں اور مجاہدین رسولوں کی لائی ہوئی شریعت(کی حفاظت) کے لئے تلواروں سے جہاد کرتے ہیں ۔(۴)
{9}…ایک قبیلے کی موت ایک عالم کی موت سے آسان ہے۔(۵)
{10}…لوگ سونے چاندی کی کانوں کی طرح مختلف کانیں ہیں ان میں   سے جو زمانہ جاہلیت میں   اعلیٰ تھے وہ اسلام میں   بھی اعلیٰ ہیں جبکہ دین کی سمجھ بوجھ رکھتے ہوں ۔(۶)	
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…سنن الترمذی، کتاب العلم، باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادۃ، الحدیث:۲۶۹۳، ج۶، ص۳۱۳۔ 
2…تاریخ دمشق لابن عساکر، عمر بن علی بن ابی طالب، الحدیث:۹۸۸۶، ج۴۵، ص۳۰۳۔ مشکاۃ المصابیح، کتاب العلم، الحدیث:۲۵۱، ج۱، ص۶۷، بتغیرٍ۔ 
3…الفقیہ والمقفقہ، ذکر احادیث واخبار شتی…الخ، الحدیث:۱۲۹، ج۱، ص۱۴۶۔ 
4…المرجع السابق، الحدیث:۱۳۲، ص۱۴۸۔ 
5…شعب الایمان للبیھقی،باب فی طلب العلم،فصل فی فضل العلم وشرف مقدارہ،الحدیث:۱۶۹۹،ج۲، ص۲۶۴۔ 
6…صحیح مسلم، کتاب البروالصلۃ والآداب، باب الارواح جنود مجنّدۃ، الحدیث:۲۶۳۸، ص۱۴۱۸۔