Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :1)
45 - 1087
اُوۡتُوا الْعِلْمَ ؕ (پ۲۱، العنکبوت:۴۹)			جن کو علم دیا گیا۔
{۱۴}
خَلَقَ الْاِنۡسَانَ ۙ﴿۳﴾ عَلَّمَہُ الْبَیَانَ ﴿۴﴾ (پ۲۷، الرحمٰن:۳،۴)
ترجمۂ کنزالایمان:انسانیت کی جان محمدکوپیداکیاماکان وما یکون کا بیان انہیں سکھایا۔
علم کی فضیلت پر مشتمل 28فرامینِ مصطفٰی:
{1}…اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  جس کے ساتھ بھلا ئی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ بوجھ اور ہدایت کی توفیق عطا فرماتاہے۔(۱)
{2}…علما ،انبیا کے وارِث ہیں ۔ (۲)
	 اس سے پتا چلا کہ جس طرح نبوت سے بڑھ کر کوئی مرتبہ نہیں اسی طرح نبوت کی وراثت(یعنی علم) سے بڑھ کر کوئی عظمت نہیں ۔
{3}…زمین و آسمان کی تمام مخلوق عالم کے لئے استغفار کرتی ہے۔ (۳)
	لہٰذا اُس سے بڑا مرتبہ کس کا ہو گا جس کے لئے زمین وآسمان کے فِرشتے مغفِرت کی دعا کرتے ہوں ۔ یہ اپنی ذات میں   مشغول ہے اور فِرشتے اس کے لئے استِغفار میں   مشغول ہیں ۔
{4}…بے شک حکمت ذی مرتبہ کے مرتبے کو بڑھاتی اور غلام کو اتنی بلندی عطا کرتی ہے کہ وہ بادشاہوں کے مقام کو پا لیتاہے۔ (۴)
	اس حدیث ِ پاک میں   علم کے دنیوی فوائد بیان کئے گئے ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ آخرت بہت بہتر اور باقی 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ، باب النھی عن المسألۃ، الحدیث:۱۰۳۷، ص۵۱۶۔ الزھد للامام احمد بن حنبل، فی فضل ابی ھریرۃ، الحدیث:۸۸۵، ص۱۸۲۔ 
2…سنن ابن ماجہ،کتاب السنۃ، باب فضل العلم والحث…الخ، الحدیث:۲۲۳، ج۱، ص۱۴۶۔ 
3…سنن ابن ماجہ،کتاب السنۃ، باب فضل العلم والحث…الخ، الحدیث:۲۲۳، ج۱، ص۱۴۶۔ 
4…المجروحین لابن حبان، الرقم:۴۸۸، صالح بن بشیر المری، ج۱، ص۴۷۲۔ جامع بیان العلم وفضلہ، باب قولہ:لاحسد الا فی اثنین، الحدیث:۶۳، ص۳۰،بتغیرٍ۔