Brailvi Books

حسنِ اخلاق
9 - 74
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تلاوتِ قرآنِ مجید ، ذکرُاللہ عزوجل کی کثرت ، زبان کے قفل ِمدینہ ، مساکین سے محبت اوراُن کی ہم نشینی کے فضائل
(۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدناابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بارگاہ نبوی صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم میں عرض کی، ''یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم! مجھے کوئی نصیحت ارشاد فرمائیے ۔ ''آپ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' میں تمہیں خوفِ خدا عَزَّوَجَل کی نصیحت کرتاہوں ،بے شک یہ تیرے دین کی اصل ہے۔'' میں نے عرض کی،'' میرے لیے اورنصیحت فرمائیے ۔ ''آپ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''قرآن مجید کی تلاوت اورذکر اللہ عزوجل ضرور کیاکروکیونکہ یہ تمہارے لیے آسمانوں اورزمین میں نور ہوگا۔'' میں نے عرض کی،'' یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم! کچھ اورنصیحت فرمائیں۔''آپ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایا ، ''جہاد کو اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ یہ میری امت کی گوشہ نشینی ہے۔'' میں نے عرض کی، ''یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم! کچھ اورنصیحت فرمائیں۔''ارشاد فرمایا، ''اورکثرت سے نہ ہنساکروکہ یہ دلوں کو مردہ اورچہرے کو بے نور کردیتاہے ۔ ''میں نے عرض کی'' اے حبیب ِخدا صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم مزید نصیحت فرمائیں۔ '' ارشاد فرمایا ،'' اچھی بات کے علاوہ خاموش ہی رہو کہ خاموشی تمہارے لیے شیطان سے ڈھال اوردینی کاموں میں تمہاری مددگار ہے ۔'' 

    میں نے عرض کی ''یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم! مجھے اورنصیحت
Flag Counter