Brailvi Books

حسنِ اخلاق
8 - 74
پیشِ لفظ
    زیر ِ نظر کتاب ''حُسنِ اخلاق'' دنیائے اسلام کے عظیم محدث سیدنا امام طبرانی علیہ الرحمۃ کی شاہکار تألیف ''مَکارمُ الاخلاق'' کا ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں امام طبرانی علیہ الرحمۃ نے اخلاق کے مختلف شعبوں کے متعلق احادیث جمع کی ہیں۔امید ِ واثق ہے کہ یہ کتاب شب وروز انفرادی کوشش میں مصروف رہنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی ان شاء اللہ عزوجل ۔ترجمہ کرنے کے دوران اس امر کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا ہے کہ ادق الفاظ اور بے ربط جملوں سے اجتناب کیا جائے ۔
    الحمدللہ عزوجل !اس ترجمے کو اسلامی بھائیوں کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ اصلاحی کتب کو حاصل ہورہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ''کرنے کے لئے مدنی انعامات کا عامل اور مدنی قافلوں کا مسافر بننے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین (صلی اللہ تعالی علیہ وسلم)         

شعبہ اصلاحی کتب (المدینۃ العلمیۃ)
Flag Counter