Brailvi Books

حسنِ اخلاق
10 - 74
ارشاد فرمائیں ۔''نبی آخرالزمان، فخرِ کون ومکان علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایاکہ ''اپنے سے ادنیٰ کی طرف دیکھو اپنے سے اعلیٰ کی طرف نگاہ نہ کرو یہ اِس سے بہتر ہے کہ تم نعمتِ خداوندی عزوجل کو حقیر جانو۔ ''میں نے عرض کی،'' اے شفیع محشردوجہاں کے سرور صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کچھ اورنصیحت بھی فرمائیں ۔'' ارشاد فرمایا ،'' مساکین سے محبت کرو اوراُن کی صحبت اختیار کرو ۔ ''میں نے عرض کی ''یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم!'' اوربھی ارشاد فرمائیں ۔'' ارشاد فرمایا،'' حق بات کرو اگرچہ کڑوی ہو ۔'' میں نے عرض کی ،''یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم !اوربھی ارشاد فرمائیں۔'' رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا ،''اگر تیرے قریبی رشتہ دار قطع تعلقی کریں تو اُن سے رشتہ جوڑو۔'' میں عرض گزار ہوا ''یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم! او رنصیحت فرمائیں۔'' فرمایا ،'' راہ خدا میں کسی کی ملامت سے خوف زدہ نہ ہونا ۔'' میں نے عرض کی ''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اورنصیحت ارشاد فرمائیں۔'' فرمایا،'' لوگوں کیلئے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو۔''

    پھر رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر مارا اورارشاد فرمایا، ''اے ابوذر عقل جیسی کوئی تدبیر نہیں،گناہو ں سے بچنے جیسی کوئی پرہیز گاری نہیں،حسن ِاخلاق جیسی کوئی کمائی نہیں۔''
(الترغیب والترہیب ، کتاب القضا ، باب الترہیب من الظلم ودعاء المظلوم، ج۳،ص۱۳۱،رقم :۲۴)
حسن ِاخلاق کی فضیلت
(۲)۔۔۔۔۔۔ امیر المومنین حضرت سیدناعلی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبي اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا،'' بے شک بندہ حسن اخلاق کے
Flag Counter