Brailvi Books

حسنِ اخلاق
72 - 74
 کونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جبرئیل امین علیہ السلام ہمیشہ ہمسائے کے حق کی نصیحت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ عنقریب ہمسایہ وراثت میں حصے دار بن جائے گا۔''

(۲۰۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کو فرماتے سناجبکہ وہ اپنی اونٹنی پر سوار تھے،کہ'' جبرئیل امین علیہ السلام ہمیشہ ہمسائے کے حق کی نصیحت کرتے رہے یہاں تک کے مجھے گمان ہوا کہ عنقریب ہمسایہ وراثت میں حصے دار بن جائے گا۔''

(۲۱۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تمام مخلوق اللہ تعالیٰ کی عیال ہے اور اس کا سب سے پسندیدہ آدمی وہ ہے جو اس کی عیال کے لئے زیادہ نفع بخش ثابت ہو ۔

(۲۱۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو شریح کعبی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رحمتِ عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کو فرماتے ہوئے سنا ،''جو اللہ اوریوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ ہمسائے سے اچھا سلوک کرے ۔''
 (بخاری شریف ، کتاب الادب ، با ب من کان یومن باللہ الخ ،باب۳۱، ج۴،رقم ۶۰۱۹،ص۱۰۵)
 (۲۲۷تا ۲۳۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضورسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو اللہ اوریوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو وہ اپنے ہمسائے کو تکلیف نہ دے ۔''
 (بخاری شریف ، کتاب الادب ، با ب من کان یومن باللہ الخ ،باب۳۱، ج۴،رقم ۶۰۱۸،ص۱۰۵)
 (۲۳۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور
Flag Counter