| حسنِ اخلاق |
دن اسے مہر لگائی ہوئی خالص شراب سے سیراب فرمائے گا ،جو کسی برہنہ کو لباس پہنائے اللہ تعالیٰ اسے سبز جنتی جوڑے پہنائے گا۔''
(ترمذی شریف ، کتاب صفۃ القیامۃ ، ج۴، رقم ۲۴۵۷،ص۲۰۴)
ہمسائے کے حقوق کا بیان
(۱۹۳)۔۔۔۔۔۔ سرور ِ کونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جبرئیل امین علیہ السلام ہمیشہ ہمسائے کے حق کی نصیحت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ عنقریب ہمسایہ وراثت میں حصے دار بن جائے گا۔'' (۱۹۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرور ِ کونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جبرئیل امین علیہ السلام ہمیشہ ہمسائے کے حق کی نصیحت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ عنقریب ہمسایہ وراثت میں حصے دار بن جائے گا۔''
(بخاری شریف ، کتاب الادب ، باب الوصاۃ بالجار،باب ۲۸، ج۴، رقم ۶۱۰۵، ص۱۰۴)
(۱۹۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رحمتِ عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جبرئیل امین علیہ السلام ہمیشہ ہمسائے کے حق کی نصیحت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ عنقریب ہمسایہ وراثت میں حصے دار بن جائے گا۔'' (۱۹۸،۱۹۷،۱۹۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جبرئیل امین علیہ السلام ہمیشہ ہمسائے کے حق کی نصیحت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے گمان ہوا کہ عنقریب ہمسایہ وراثت میں حصے دار بن جائے گا۔''