Brailvi Books

حسنِ اخلاق
69 - 74
کوئی (اپنی حاجت کیلئے) تین مرتبہ میرے گھر تک چل کرآئے اوراس پر میری عطاکا اثر نظر نہ آئے(یعنی میں اس کی مدد نہ کرپاؤں)۔
اپنے بھائی کو لباس پہنانے کی فضیلت
 (۱۹۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت امیر المومنین عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے ایک دن صحابہ کرام علیہم الرضوان کی موجودگی میں اپنی نئی قمیص منگوائی اوراس کو زیب تن فرمایا ۔میرا گمان ہے کہ انہوں نے قمیض گلے میں ڈالنے سے پہلے یہ دعا پڑھی
'' اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَا اُوَارِیْ بِہِ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہِ فِیْ حَیَاتِیْ۔
یعنی تما م تعریفیں اس خدا کیلئے جس نے مجھے پہنایا اورمیرے ستر کو ڈھانپا اوراس سے میں اپنی زندگی میں زینت حاصل کرتاہوں۔''

    پھر ارشاد فرمایا کہ،'' میں نے سید ِدو عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کو دیکھا آپ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے نیا لباس زیب تن فرمایا اوریہی ارشاد فرمایا جو میں نے ابھی کہا۔ پھر حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' اس ذات کی قسم جسکے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! جو بھی مسلمان نیا لباس پہنے اوریہ دعا پڑھے پھر اپناپرانا لباس اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کسی مسلمان مسکین فقیر کو دے دے توجب تک اس کپڑے کا ایک دھاگہ بھی باقی ہے وہ کپڑا اللہ عزوجل کی پناہ و امان اورقرب میں رہے گا، چاہے یہ(دینے والا ) زندہ ہویا مرجائے ۔''

(۱۹۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو بھوکے مسکین کو کھانا کھلائے اللہ تعالیٰ اسے جنت کا کھانا کھلائے گا،جو پیاسے کو پانی پلائے اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے
Flag Counter