Brailvi Books

حسنِ اخلاق
66 - 74
بن سرین رحمۃ اللہ علیہ ہمارے پاس جب بھی آتے توہم انہیں کھجورکا حلوہ اورفالودہ کھلایا کرتے تھے۔

(۱۸۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوخلدہ علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سیدنا محمد بن سرین رحمۃ اللہ علیہ کے پاس گئے تو آپ نے فرمایا،'' مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کو کیا چیز پیش کروں؟ گوشت اورروٹی تو تم سب کے گھر میں ہے۔'' پھرآ پ نے اپنی لونڈی کوآواز دی کہ وہ شہد کا چھۃّ لائے ۔پھر آپ نے خود اسے کاٹنا شروع کیا اورہمیں کھلایا۔

(۱۸۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابراہیم بن ابی علیہ الرحمۃ ارشاد فرماتے ہیں کہ ،'' ہم بیت المقدس کے ''باب الاسباط'' میں حضرت سیدنا ام درداء رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوا کرتے ،ان سے بات چیت کرتے پھر جب بھی ہم ان کے پاس سے اٹھنے کا ارادہ کرتے تو ہمارے لئے حلوا اوردیگرکھانے کی چیزیں منگوا لیا کرتیں۔''
        (مجمع الزوائد ، کتاب الاطعمۃباب فی الحلوٰی ، ج۵، رقم ۷۹۹۱،ص۴۶)
 (۱۸۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سید المرسلین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''جب تمہارے سامنے میٹھی چیز پیش کی جائے تو اس میں سے کچھ ضرور لے لو اورجب تمہیں خوشبو پیش کی جائے تو اس میں سے کچھ ضرور لگالو۔''

(۱۸۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابراہم جمحی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ'' ایک اعرابی حضرت سیدنا عباس بن عبدالمطلب کے گھر میں داخل ہوا۔ آپ کے گھر کے ایک طرف حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فتوی دیتے ہیں ،ان سے جو بھی سوال کیا جاتاآپ اسکا جواب دیتے اوردوسری طرف حضرت عبیداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما پر
Flag Counter