Brailvi Books

حسنِ اخلاق
61 - 74
 (۱۶۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا بدیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ شفیع ِامت ، نبی رحمت صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' بے شک مجھے اللہ کی رضا کیلئے اپنے بھائی کو ایک لقمہ کھلانا' دس درہم صدقہ کرنے سے زیادہ محبوب ہے اورمیرا دس درہم صدقہ کرنا مجھے غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے ۔''
 (شعب الایمان ، باب فی اکرام الضیف ، فصل فی التکلف للضیف ،ج۷، رقم ۹۶۲۷،ص۱۰۰)
 (۱۷۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رحمۃللعالمین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' اللہ ربُّ العزت قیامت کے دن (ایک شخص سے) ارشاد فرمائے گا، ''اے ابن آدم ! میں بیمار تھا تو نے میری عیادت نہ کی؟'' وہ عرض کریگا،'' اے میرے رب! میں تیری عیادت کیسے کرتا تُوتو رب العالمین ہے؟'' اللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا،''کیا تجھے علم نہ تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا اورتم نے اسکی عیادت نہ کی اگرتم اسکی عیادت کرتے تو ضرور میری رضا کو وہاں پاتے ۔'' پھر اللہ عزوجل ایک شخص سے فرمائے گا، ''اے اولاد آدم! میں نے تجھ سے کھانا طلب کیا تم نے مجھے کھانا نہ کھلایا ؟'' وہ عرض گزارہوگا ،'' اے اللہ عزوجل میں تجھے کیسے کھانا کھلاتا؟ تُو تو جہانوں کو پالنے والاہے ۔'' اللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا،'' کیا تجھے معلوم نہیں کہ میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا طلب کیا تھا لیکن تو نے اُسے کھانا نہ کھلایا، کیا تجھے معلوم نہ تھاکہ اگرتو اس کوکھانا کھلا دیتا تو اس کا اجر میرے پاس پاتا۔'' 

    پھر اللہ عزوجل (ایک بندے سے ) ارشادفرمائے گا ،''اے ابن آدم ! میں نے تجھ سے پانی طلب کیا لیکن تونے مجھے پانی نہ پلایا۔'' وہ بندہ عرض کریگا ،''یا اللہ عزوجل! میں تجھے کیسے پانی پلاتا تُو تو رب العالمین ہے ۔''اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا ،'' کیا تجھے
Flag Counter