| حسنِ اخلاق |
تعالیٰ اس شخص اورجہنم کے درمیان سات خندقیں بنا دے گا ، ہر خندق کا درمیانی فاصلہ ایک سال کی راہ ہے ۔''
(شعب الایمان ،باب فی الزکوٰۃ ، فصل فی الطعام وسقی الماء ، ج۳، رقم ۳۳۶۸، ص۲۱۷)
(۱۶۰)۔۔۔۔۔۔ ام المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ سیدِ عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جب تک بندے کا دسترخوان بچھا رہتا ہے، فرشتے اس پر رحمتیں نازل کرتے رہتے ہیں ۔'' (۱۶۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' اللہ تعالیٰ کوسب سے محبوب کھاناوہ ہے جس پر ہاتھوں کی کثرت ہو(یعنی زیادہ کھانے والے ہوں)۔''
(شعب الایمان ،باب فی اکرام الضیف ، ج۷،رقم ۹۶۲۰،ص۹۸)
(۱۶۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جس گھرمیں مہمان ہوں بھلائی اس گھر کی طرف کوہان میں چھری چلنے سے بھی زیادہ تیز چلتی ہے ۔''
(سنن ابن ماجہ ، کتاب الاطعمۃ ، باب الضیافۃ ،ج۴، رقم۳۳۵۶،ص۵۱)
(۱۶۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِعالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو اپنے اسلامی بھائی کی بھوک کو مٹانے کا اہتمام کرے اوراسے کھانا کھلائے یہاں تک کہ وہ سیر ہوجائے تو اللہ تعالیٰ اسکی مغفرت فرما دے گا۔''
(مجمع الزوائد ،کتاب الزکاۃ، باب فیمن اطعم مسلما اوستاہ ، ج۳، رقم ۴۷۱۹، ص۳۱۹)