(۱۵۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے بھوکے مسلمان کو کھانا کھلاناہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتاہے ،''
اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَۃٍ ۔
ترجمۂ کنزالایمان : یا بھوک کے دن کھانا کھلاتاہے۔(پ ۳۰،سورۃ البلد ،آیت: ۱۴)
(مستدرک ، کتاب التفسیر ، باب اطعام المسلم السغبان من موجبات المغفرۃ ، ج۳، رقم ۳۹۹، ص۳۷۲)
(۱۵۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا مقدام بن شریح رضی اللہ عنہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ سید الانبیاء صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' مغفرت کو واجب کرنے والے امور میں سے کھانا کھلانا اورسلام کو عام کرنا ہے ۔''
(۱۵۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکار مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جس نے اپنے مسلمان بھائی کو کھانا کھلایا یہاں تک کہ وہ سیر ہوگیا اورپانی پلایا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگیا تو اللہ