(۱۴۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا،'' نبي پاک صاحب ِ لولاک صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' اللہ تعالیٰ ایک حج کے سبب تین لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا ۔ میت،اسکی طرف سے حج کرنے والا اوراس کا خرچ دینے والا ۔''
(۱۴۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو حلال کمائی سے کسی روزے دار کا روزہ افطار کروائے تو ملائکہ اس پر پورا مہینہ اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔ اورشب ِ قدر میں حضرت سیدنا جبرائیل امین علیہ السلام اس سے مصافحہ فرمائیں گے اورجس شخص سے حضرت سیدنا جبرائیل امین علیہ السلام مصافحہ فرماتے ہیں اسکا دل نرم اورآنسو کثیر ہوجاتے ہیں ۔''
ایک شخص نے عرض کی'' یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم !آ پ تو جانتے ہیں اگرکسی کے پاس اتنا نہ ہو؟'' سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' چاہے ایک لقمہ یا روٹی کا چھوٹا سا ٹکڑا ہی ہو ۔''
ایک ددسرے صحابی نے عرض کیا ، ''یارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم! آپ کو تو معلوم ہے اگرکسی کے پاس اتنا بھی نہ ہو؟ ''نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' چاہے دودھ کی لسی ہی ہو۔'' ایک اورصحابی عرض گزار ہوئے ،''اگر اتنا بھی نہ ہوتو؟'' حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد