حسنِ اخلاق |
سے افضل عمل لوگوں سے محبت کرنا ہے۔'' (۱۴۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''میانہ روی سے خرچ کرنا نصف معیشت ہے اورلوگوں سے محبت کرنا نصف عقل ہے اوراچھا سوال کرنا آدھا علم ہے ۔'' (۱۴۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ ارشاد سے مروی ہے کہ حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' لوگوں سے اچھا سلوک کرنا صدقہ ہے ۔''
(مجمع الزوائد ، کتاب الادب ، با ب مداراۃ الناس ومن لایومن شرہ ، ج۸، رقم ۱۲۶۳۰، ص۳۸)
راہ ِخدا عزوجل کے لشکروں کی مدد کرنے کی فضیلت
(۱۴۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ'' جس نے مجاہد کوسامان وغیرہ مہیا کیا اسکا اجر بھی مجاہد کی طرح ہے اورجس نے مجاہد کے گھر کی دیکھ بھال کی اس کا اجر بھی غازی کی مثل ہے ۔''
(مجمع الزوائد ، کتاب الجہاد، با ب فی من جھز غاز یا اوخلفہ فی اھلہ ، ج۵، رقم ۹۴۶۰، ص۵۱۵ بتغیر قلیل )
(۱۴۳)۔۔۔۔۔۔ انہیں سے روایت ہے کہ سید المجاہدین رحمۃ للعالمین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جس نے مجاہد کو تیار کیا گویا کہ اس نے (خود)جہاد کیا اورجس نے مجاہد کے گھر کی دیکھ بھال کی وہ ایسا ہی ہے گویا اس نے خود جہاد کیا ۔''
(ترمذی ، کتاب الفضائل الجہاد ، باب ماجاء فی فضل من جھز غازیا،ج۳، رقم ۱۶۳۴،ص۲۳۴)
حاجی کی مدد کرنے اورروزہ افطار کرانے کی فضیلت
(۱۴۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جس نے روزہ افطار کروایا یا مجاہد کو تیارکیا