Brailvi Books

حسنِ اخلاق
55 - 74
فرمایا،''چاہے پانی کے ایک گھونٹ سے افطار کروادے (تب بھی یہ ثواب پائے گا)۔''
 (الترغیب والترہیب ، کتاب الصوم ، باب فی اطعام الطعام ، ج۲، رقم ۲، ص۹۲ بتغیر قلیل)
چھوٹوں پر شفقت ، بڑوں کی عزت اورعلماء کا احترام کرنے کی فضیلت
 (۱۴۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضورسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کو فرماتے ہوئے سناکہ'' جو ہمارے بڑوں کی عزت ، ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرے اورہمارے علماء کا حق نہ پہچانے(یعنی ان کا احترام نہ کرے) وہ میری امت سے نہیں۔''
   (مسنداحمد ،ج۸، رقم ۲۲۸۱۹،ص۴۱۲)
 (۱۴۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا مثنی بن صباح رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' سفید بالوں والے مسلمان اورافراط وتفریط سے بچنے والے عاملِ قرآن کی تعظیم گویا اللہ عزوجل کی تعظیم ہے۔''
    (سنن ابوداؤد،کتاب الادب ، باب فی تنزیل الناس منازلھم ج۴، رقم ۴۸۴۳،ص۳۴۴)
 (۱۴۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو جوان کسی بوڑھے کا اسکی عمر کی وجہ سے اکرام کرے اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کسی کے ذریعے اس کی عزت افزائی کرواتاہے ۔''
 (ترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، باب ما جاء فی اجلال الکبیر ، ج۳، رقم ۲۰۲۹، ص۴۱۱)
علماء کے لئے مجلس کشادہ کرنے کی فضیلت
 (۱۵۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،''تم اپنی مجالس کو عالم کے علم، بوڑھے کی عمر
Flag Counter