Brailvi Books

حسنِ اخلاق
52 - 74
رؤف ورحیم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو اپنے بھائی کی پوشیدہ طور پر مدد کرے اللہ تعالیٰ دنیا وآخر ت میں اسکی مدد فرمائے گا۔''
 (الترغیب والترہیب ، کتاب الادب ، باب الترغیب من الغیبۃ والبھت وبیانھما ، ج۳، رقم ۴۱، ص۳۳۵، بتغیر قلیل)
 (۱۳۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر بن مالک اورحضرت سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جو کوئی مسلمانوں کی مدد کرنا ایسی جگہ چھوڑدیتاہے جہاں اس کی بے عزتی ہو رہی ہو تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس شخص کی مدد بھی ایسی جگہ نہیں فرماتا جہاں وہ مدد کا طلب گار ہوتاہے، اورجو کسی مسلمان کی ایسی جگہ مددکرتاہے جہاں اسکی بے عزتی ہورہی ہو اوراسکا تقدس پامال کیا جارہا ہوتو اللہ عزوجل اس (مددگار) کی ایسی جگہ مدد فرماتاہے جہاں وہ مدد ونصرت کا طلب گار ہوتا ہے۔''
    (ابوداؤد ، کتاب الادب ، باب من ردعن مسلم غیبۃ ، ج۴ ، رقم ۴۸۸۴، ص۳۵۵)
 (۱۳۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا معاذ بن انس الجہنی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضورسرورِکونین صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشادفرمایا،'' جس نے کسی مسلمان (کی عزت)کواس منافق سے بچایا جو پیٹھ پیچھے اس کی برائی کررہا تھا تو اللہ تبارک وتعالیٰ (بروز قیامت) اسکی طر ف ایک فرشتہ بھیجے گا جو اسے جہنم سے بچائے گا اورجس نے کسی مسلمان کو ذلیل کرنے کا سامان کیا اللہ تعالیٰ اسکی سزا پوری ہونے تک اُسے جہنم کے پل پرروکے رکھے گا۔''
 (ابوداؤد ، کتاب الادب ، باب من ردعن مسلم غیبۃ ، ج۴ ، رقم ۴۸۸۳، ص۳۵۴)
لوگوں سے محبت کرنے کی فضیلت
 (۱۳۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' ایمان کے بعد سب
Flag Counter